کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: نزع کی حالت میں موجود شخص کو قبلہ رخ کیا جائے۔
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل بن محمد الشَّعراني، حدثنا جَدَّي، حدثنا نُعَيم بن حماد، حدثنا عبد العزيز بن محمد الدَّراوَرْدي، عن يحيى بن عبد الله بن أبي قَتَادة، عن أبيه، عن أبيه (4): أن النبي ﷺ حين قَدِم المدينةَ سأل عن البراء بن مَعرُور، فقالوا: تُوفِّي، وأَوصى بثُلُثِه لك يا رسول الله، وأَوصى أن يُوجَّه إلى القِبلة لما احتُضِر، فقال رسول الله ﷺ: "أصاب الفِطرةَ، وقد رَدَدْتُ ثُلثَه على وَلدِه"، ثم ذهب فصلَّى عليه، فقال: "اللهمَّ اغفِرْ له وارحَمْه، وأدخِلَه جنّتَك، وقد فعلتَ" (1)
هذا حديث صحيح؛ فقد احتجَّ البخاري بنَعَيم بن حماد، واحتجَّ مسلم بن الحجّاج بالدَّراوَرْدي، ولم يخرجا هذا الحديث، ولا أعلم في توجُّه المحتَضَر إلى القِبلة غيرَ هذا الحديث.
حافظ طلحہ بابر
یحییٰ بن عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد اور وہ اپنے دادا (سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب مدینہ تشریف لائے تو آپ ﷺ نے براء بن معرور کے بارے میں دریافت فرمایا، لوگوں نے عرض کیا: ان کا انتقال ہو گیا ہے، اور انہوں نے وصیت کی تھی کہ ان کے مال کا تہائی حصہ آپ ﷺ کے لیے ہو، اور یہ وصیت بھی کی تھی کہ جب ان کا آخری وقت آئے تو انہیں قبلہ رخ کر دیا جائے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انہوں نے فطرت کو پا لیا، اور میں نے ان کا تہائی مال ان کے بیٹوں کو واپس کر دیا“، پھر آپ ﷺ تشریف لے گئے اور ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ، وَأَدْخِلْهُ جَنَّتَكَ، وَقَدْ فَعَلْتَ» ”اے اللہ! اسے بخش دے، اس پر رحم فرما اور اسے اپنی جنت میں داخل کر، اور یقیناً تو نے ایسا کر دیا ہے۔“
یہ حدیث صحیح ہے؛ امام بخاری نے نعیم بن حماد سے اور امام مسلم نے دراوردی سے احتجاج کیا ہے، لیکن ان دونوں نے اس حدیث کو روایت نہیں کیا، اور میں محتضر (نزع کے عالم میں شخص) کو قبلہ رخ کرنے کے بارے میں اس حدیث کے علاوہ کوئی اور حدیث نہیں جانتا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الجنائز / حدیث: 1321
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 1321] [ترقيم الشركة 1309]
أخبرني أبو قُتيبة سَلْمُ (1) بن الفضل الأَدَمي بمكة، حدثنا إبراهيم بن هاشم البَغَوي، حدثنا أبو بكر بن أبي شَيْبة حدثنا أبو معاوية، حدثنا أبو بُرْدة بُرَيد بنُ عبد الله (2)، عن عَلْقمة بن مَرْثَد، عن سليمان بن بُرَيدة، عن أبيه، قال: لما أخذوا في غَسْل رسول الله الله فإذا هم بمُنادٍ من الداخل: لا تُخرِجوا (3) عن رسول الله ﷺ قميصَه (4).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوبکر بن ابی شیبہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کو غسل دینا شروع کیا تو اچانک گھر کے اندر سے ایک پکارنے والے نے آواز دی: ”رسول اللہ ﷺ کی قمیص مبارک نہ اتارنا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الجنائز / حدیث: 1322
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 1322] [ترقيم الشركة 1310]