کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: رسولُ اللہ ﷺ کھڑے ہو کر بھی نماز پڑھتے تھے اور بیٹھ کر بھی۔
حدثني علي بن حَمْشاذ، حدثنا إبراهيم بن الحسين الكِسَائي، حدثنا الربيع بن يحيى، حدثنا يزيد بن إبراهيم التُّستَري، عن محمد بن سِيرين، عن عبد الله بن شَقِيق العُقَيلي، عن عائشة قالت: كان رسول الله ﷺ يصلي قائمًا وقاعدًا، فإذا افتتح الصلاة قائمًا ركع قائمًا، وإذا افتتح الصلاة قاعدًا ركع قاعدًا (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ (1)، وقد خرجتُه قبل هذا من حديث حُمَيد عن عبد الله بن شقيق، وهذا موضعه، وحديث ابن سيرين هذا شاهدٌ صحيح لما تقدم.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ (1)، وقد خرجتُه قبل هذا من حديث حُمَيد عن عبد الله بن شقيق، وهذا موضعه، وحديث ابن سيرين هذا شاهدٌ صحيح لما تقدم.
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر دونوں طرح نماز پڑھتے تھے، جب آپ ﷺ کھڑے ہو کر نماز شروع کرتے تو رکوع بھی کھڑے ہو کر کرتے، اور جب بیٹھ کر نماز شروع کرتے تو رکوع بھی بیٹھ کر کرتے تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، میں نے اس سے پہلے حمید کی روایت سے عبداللہ بن شقیق عن عائشہ کی حدیث نقل کی ہے جو اس کے لیے صحیح شاہد ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، میں نے اس سے پہلے حمید کی روایت سے عبداللہ بن شقیق عن عائشہ کی حدیث نقل کی ہے جو اس کے لیے صحیح شاہد ہے۔
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا إسماعيل بن قُتَيبة، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا وكيع، عن إبراهيم بن طَهْمان، عن حسين المعلِّم، عن عبد الله بن بُرَيدة، أنَّ عِمْران بن حُصَين قال: كان بيَ الناصُورُ، فسألت النبيَّ ﷺ عن الصلاة، فقال: "صلِّ قائمًا، فإن لم تستطع فجالسًا، فإن لم تستطع فعلى جَنْب" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ، إنما أخرجه البخاري من حديث يزيد بن زُرَيع عن حسين المعلِّم مختصرًا (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ، إنما أخرجه البخاري من حديث يزيد بن زُرَيع عن حسين المعلِّم مختصرًا (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے بواسیر کی بیماری تھی تو میں نے نبی کریم ﷺ سے نماز کے بارے میں پوچھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر، اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو پہلو کے بل لیٹ کر پڑھ لو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، امام بخاری نے حسین معلم کی روایت سے اسے صرف مختصراً بیان کیا ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، امام بخاری نے حسین معلم کی روایت سے اسے صرف مختصراً بیان کیا ہے۔