کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: جس نے اللہ کے سوا کسی اور کی قسم کھائی اس نے شرک کیا
أخبرنا أبو جعفر محمد بن علي بن دُحَيم الشَّيباني بالكوفة، حدثنا أحمد بن حازم بن أبي غَرَزَة (3) الغفاري، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن سعيد بن مسروق، عن سعد بن عُبيدة، عن ابن عمر قال: قال عمر: لا وأبي، فقال رسول الله ﷺ: "لا تحلفوا بآبائكم، مَن حَلَفَ بِشيءٍ دونَ الله فقد أشرك" (4).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (بات کے دوران) کہا: ”نہیں، میرے باپ کی قسم!“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے باپ دادا کی قسمیں نہ کھاؤ، جس نے اللہ کے سوا کسی اور کی قسم کھائی اس نے شرک کیا۔“
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الإيمان / حدیث: 168
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رجاله ثقات إلّا أنَّ فيه علَّة الانقطاع بين سعد بن عبيدة وابن عمر كما سيأتي بيانه في الحديث التالي» [ترقيم الرساله 168] [ترقيم الشركة 167]
أخبرناه أبو زكريا يحيى بن محمد العنبري، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا محمد بن يحيى، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا سفيان، عن أبيه والأعمش ومنصور، عن سعد بن عُبيدة، ابن عمر قال: كان عمرُ يحلِفُ: وأَبي، فنهاه النبيُّ ﷺ، فقال: "مَن حَلَفَ بشيءٍ من دون الله، فقد أشرك"، وقال الآخرُ: "فهو شركٌ" (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ”میرے باپ کی قسم“ کہہ کر قسم کھایا کرتے تھے، تو نبی کریم ﷺ نے انہیں منع فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”جس نے اللہ کے علاوہ کسی چیز کی قسم کھائی، اس نے شرک کیا“، یا فرمایا: ”وہ شرک ہے“۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الإيمان / حدیث: 169
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 169] [ترقيم الشركة 168]
أخبرنا عبد الله بن محمد بن موسى، حدثنا محمد بن أيوب، أخبرنا يحيى بن المغيرة، حدثنا جرير، عن الحسن بن عُبيد الله، عن سعد بن عُبيدة، عن ابن عمر، عن النبي ﷺ قال: "مَن حَلَفَ بغير الله فقد كَفَرَ" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ، وإنما أودعتُه كتاب الإيمان للفظ الشِّرك فيه، وفي حديث مُصعب بن المِقدام عن إسرائيل: "فقد كفر" (3). فأما الشيخان فإنما أخرجاه من حديث سالم ونافع وعبد الله بن دينار عن ابن عمر: أنَّ النبي ﷺ قال لعمر: "إنَّ الله ينهاكم أن تحلفوا بآبائكم" (4) فقط، وهذا غيرُ ذاك (5).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی، اس نے کفر کیا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، میں نے اسے کلمہ ’شرک‘ کی وجہ سے کتاب الایمان میں جگہ دی ہے۔ شیخین نے صرف ممانعت والا حصہ روایت کیا ہے، جبکہ یہ روایت اس سے الگ ہے۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الإيمان / حدیث: 170
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رجاله ثقات كسابقه» [ترقيم الرساله 170] [ترقيم الشركة 169]