المستدرك على الصحيحين
كتاب الإمامة وصلاة الجماعة— امامت اور باجماعت نماز کی کتاب
كَانَ رَسُولُ اللَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَغْفِرُ لِلصَّفِّ الْمُقَدَّمِ ثَلَاثًا وَلِلثَّانِي مَرَّةً باب: رسولُ اللہ ﷺ پہلی صف کے لیے تین مرتبہ اور دوسری صف کے لیے ایک مرتبہ مغفرت کی دعا فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 876
حدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثقفي، حدثنا يوسف بن يعقوب، حدثنا محمد بن أبي بكر المُقدَّمي، حدثنا يحيى بن سعيد، عن ابن أبي ذِئْب، عن سعيد بن سِمْعان قال: أتانا أبو هريرة في مسجد بني زُرَيق، فقال: ثلاثٌ كان رسول الله ﷺ يَفعلُهنَّ تَرَكَهنَّ الناسُ، يرفع يديه في الصلاة مدًّا حتى جاوَزَتا أُذنَيهِ، ويَسكُتُ بعد القراءة هُنيَّةً يسألُ اللهَ من فَضْلِه (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مسجد بنو زریق میں تشریف لائے اور فرمایا: تین کام ایسے تھے جو رسول اللہ ﷺ کیا کرتے تھے مگر لوگوں نے انہیں چھوڑ دیا ہے: (پہلا) آپ نماز میں اپنے ہاتھ اس طرح اٹھاتے تھے کہ وہ کانوں سے بلند ہو جاتے تھے، اور (دوسرا) قرأت کے بعد تھوڑی دیر خاموش رہتے تھے تاکہ اللہ کے فضل کا سوال کر سکیں۔
یہ پچھلی حدیث کا شاہد ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. وقد سلف تخريجه عند الحديث رقم (744).
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند صحیح ہے۔ اس کی تخریج پہلے نمبر (744) پر گزر چکی ہے۔
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند صحیح ہے۔ اس کی تخریج پہلے نمبر (744) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 876 سے ماخوذ ہے۔