المستدرك على الصحيحين
كتاب الأدب— ادب کے بارے میں روایات
تَفَاؤُلُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - بِالْأَسْمَاءِ باب: نبی کریم ﷺ کا ناموں سے اچھا شگون (فال) لینا
حدیث نمبر: 7924
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ حدثنا محمد بن عمرو الحَرَشي، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا إبراهيم بن سعد، حدثني أبي، عن أبيه، عن عبد الرحمن بن عوف قال: كان اسمي في الجاهلية عبدَ عَمرٍو، فسمَّاني رسولُ الله ﷺ عبدَ الرحمن (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7731 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جاہلیت میں میرا نام ”عبد عمرو“ تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے میرا نام ”عبدالرحمن“ رکھ دیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن. وسلف برقم (5419).
درجۂ حدیث: حدیث صحیح ہے اور اس کی سند حسن ہے۔
حوالہ / مصدر: یہ روایت پہلے نمبر (5419) پر گزر چکی ہے۔
درجۂ حدیث: حدیث صحیح ہے اور اس کی سند حسن ہے۔
حوالہ / مصدر: یہ روایت پہلے نمبر (5419) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7924 سے ماخوذ ہے۔