المستدرك على الصحيحين
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
لا يبولن أحدكم في مستحمه باب: تم میں سے کوئی شخص غسل خانے میں پیشاب نہ کرے۔
حدیث نمبر: 677
حَدَّثَنَا عمرو بن محمد بن منصور العَدْل، حَدَّثَنَا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حَدَّثَنَا إسماعيل بن أبي أُويس، حَدَّثَنَا سليمان بن بلال. وحدثني محمد بن صالح بن هانئٍ، حَدَّثَنَا محمد بن نُعَيم، حَدَّثَنَا قُتيبة بن سعيد، حَدَّثَنَا إسماعيل بن جعفر؛ كلاهما عن العلاء بن عبد الرحمن، عن أبيه، عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "اتَّقُوا اللاعِنَينِ" قالوا: وما اللاعناِن يا رسول الله؟ قال: "الذي يَتخلَّى في طريق المسلمين وفي ظِلِّهم" (3).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، وقد أخرجه عن قُتيبة. وله شاهد عن محمد بن سيرين بإسناد صحيح ولفظه غيرُ هذه، ولم يُخرجه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 664 - أخرجه مسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دو لعنت کا باعث بننے والے کاموں سے بچو،“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ دو لعنت والے کام کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص جو مسلمانوں کے راستوں اور ان کے سائے کی جگہوں میں قضائے حاجت کرتا ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے اور انہوں نے اسے قتیبہ سے روایت کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه مسلم (269)، وأبو داود (25) عن قتيبة بن سعيد، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام مسلم (269) اور امام ابو داود (25) نے قتیبہ بن سعید کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 14/ (8853)، ومسلم (269)، وابن حبان (1415) من طرق عن إسماعيل بن جعفر، به.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد 14/ (8853)، امام مسلم (269) اور ابن حبان (1415) نے مختلف طرق سے اسماعیل بن جعفر کے واسطے سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 677 سے ماخوذ ہے۔