المستدرك على الصحيحين
كتاب العلم— علم کا بیان
مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ قِيدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ باب: جو شخص جماعت سے بالشت بھر بھی الگ ہوا، اس نے اپنے گلے سے اسلام کا پٹہ اتار دیا۔
حدیث نمبر: 409
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بكَّار بن قُتيبة القاضي بمصر، حدثنا أبو داود سليمان بن داود الطَّيالسي، حدثنا علي بن المبارَك، عن يحيى بن أبي كَثير، عن زيد بن سَلَّام، عن جدِّه قال: حدثني الحارث الأشعَري قال: قال رسول الله ﷺ: "آمرُكم بخمس كَلِماتٍ أمرَني اللهُ بهنَّ: الجماعةِ، والسمعِ، والطاعةِ، والهجرةِ، والجهادِ في سبيل الله، فمن خَرَجَ من الجماعة قِيدَ شِبْر، فقد خَلَعَ رِبْقةَ الإسلام من رأسِه إلّا أن يَرجعَ" (1). وهكذا رواه بطوله معاويةُ بن سَلَّام وأبَانُ بن يزيد العطَّار عن يحيى بن أبي كثير. أما حديث معاوية:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 404 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
حارث اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہیں پانچ چیزوں کا حکم دیتا ہوں جن کا اللہ نے مجھے حکم دیا ہے: جماعت (کے ساتھ رہنا)، سننا، اطاعت کرنا، ہجرت کرنا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنا؛ پس جو جماعت سے ایک بالشت برابر بھی نکلا، اس نے اسلام کا پٹہ اپنے سر سے اتار دیا الا یہ کہ وہ واپس لوٹ آئے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. وانظر ما بعده.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
اہم نکتہ: اس حوالے سے مابعد کی روایت بھی ملاحظہ فرمائیں۔
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
اہم نکتہ: اس حوالے سے مابعد کی روایت بھی ملاحظہ فرمائیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 409 سے ماخوذ ہے۔