المستدرك على الصحيحين
كتاب العلم— علم کا بیان
التَّوَقِّي عَنْ كَثْرَةِ رِوَايَةِ الْحَدِيثِ باب: احادیث کی زیادہ روایت سے احتیاط برتنا۔
حدیث نمبر: 381
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا أبو أحمد الزُّبَيري، حدثنا إسرائيل، عن أبي حَصِين، عن يحيى بن وَثَّاب، عن مسروق، عن عبد الله: أنه حَدَّث يومًا عن رسول الله ﷺ، فارتعد وارتَعَدَت ثيابُه، ثم قال: أو نحو هذا (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وله شواهدُ فيه عن عبد الله:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک دن رسول اللہ ﷺ سے کوئی حدیث بیان کی تو (خوفِ الٰہی سے) ان پر لرزہ طاری ہو گیا اور ان کے کپڑے کانپنے لگے، پھر انہوں نے (احتیاطاً) کہا: یا اسی طرح (آپ ﷺ نے فرمایا)۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) خبر صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل يحيى بن أبي طالب. أبو أحمد الزبيري: هو محمد بن عبد الله بن الزبير الكوفي، وإسرائيل: هو ابن يونس بن أبي إسحاق السَّبيعي، وأبو حصين: هو عثمان بن عاصم، وعبد الله: هو ابن مسعود.
درجۂ حدیث: یہ خبر "صحیح" ہے، اور یحییٰ بن ابی طالب کی وجہ سے اس کی سند "قوی" (مضبوط) ہے۔
فنی نکتہ / علّت: سند میں موجود راویوں کی پہچان یہ ہے: ابو احمد الزبیری سے مراد محمد بن عبد اللہ بن الزبیر الکوفی، اسرائیل سے مراد ابن یونس بن ابی اسحاق السبیعی، ابو حصین سے مراد عثمان بن عاصم، اور عبد اللہ سے مراد مشہور صحابی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں۔
وأخرجه أحمد 7/ (4015) عن يحيى بن أبي بكير، عن إسرائيل، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے اپنی "مسند" (7/ 4015) میں یحییٰ بن ابی بکیر عن اسرائیل کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه بنحوه أحمد أيضًا (4333) من طريق عامر الشعبي، عن مسروق، به.
حوالہ / مصدر: امام احمد نے ہی اس کے ہم معنی روایت (4333) میں عامر الشعمی عن مسروق کے طریق سے نقل کی ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 381 سے ماخوذ ہے۔