المستدرك على الصحيحين
كتاب : الجهاد— جہاد کا بیان
من مات ولم يغز ولم يحدث نفسه بالغزو مات على شعبة من نفاق باب: جو شخص مر گیا اور نہ اس نے جہاد کیا اور نہ دل میں جہاد کی نیت کی، وہ نفاق کی ایک شاخ پر مرا۔
حدیث نمبر: 2450
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سُليمان، حدثنا أسَد بن موسى، حدثنا عبد الله بن رجاء، عن عمر بن محمد بن المُنكَدِر، عن سُمَيٍّ، عن أبي صالح، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله ﷺ: "مَن ماتَ ولم يَغْزُ، وليس في نفسِه الغَزْوُ، مات على شُعبةٍ من النفاق" (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص فوت ہوا اور اس نے جہاد نہ کیا اور نہ ہی اس کے دل میں جہاد کا ارادہ تھا، وہ نفاق کے ایک شعبے پر مرا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. وانظر ما قبله.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ مزید تفصیل کے لیے پچھلی بحث دیکھیں۔
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ مزید تفصیل کے لیے پچھلی بحث دیکھیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2450 سے ماخوذ ہے۔