المستدرك على الصحيحين
أول كتاب المناسك— حج کا بیان
تَحْرِيمُ قَطْعِ شَجَرَةِ الْمَدِينَةِ باب: مدینہ کے درخت کاٹنے کی حرمت۔
حدیث نمبر: 1810
أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله بن عتَّاب العَبْدي ببغداد، حدثنا عبد الرحمن بن مرزوق أبو عوف البُزُوري، حدثنا خالد بن مَخْلَد القَطَواني، حدثنا عبد الله بن جعفر المَخْرَميّ، حدثنا إسماعيل بن محمد، عن عامر بن سعد: أنَّ سعدًا ركب إلى قصرِه بالعَقِيق فوجد عبدًا يقطع شجرًا فاستَلَبَه، فلما رَجَعَ جَاءَه أهلُ العبد يسألونه أن يَرُدَّ عليهم ما أَخذ من عبدهم، قال: مَعَاذَ اللهِ أَن أَرُدَّ شيئًا نَفَّلَنِيه رسولُ الله ﷺ، فلم يَرُدَّ إليهم شيئًا (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عامر بن سعد سے روایت ہے کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ وادی عقیق میں اپنے محل کی طرف جا رہے تھے کہ انہوں نے ایک غلام کو درخت کاٹتے ہوئے پایا تو اس کا سامان چھین لیا، جب وہ واپس آئے تو غلام کے مالکان ان کے پاس آئے اور اپنا سامان واپس مانگا، انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی پناہ کہ میں وہ چیز واپس کروں جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے بطور انعام عطا فرمائی ہے“، چنانچہ انہوں نے کچھ بھی واپس نہ کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل خالد بن مخلد القطواني، وقد توبع. إسماعيل بن محمد: هو ابن سعد بن أبي وقاص.
درجۂ حدیث: حدیث صحیح ہے، اور خالد بن مخلد کی وجہ سے سند "حسن" ہے، نیز ان کی متابعت موجود ہے۔
فنی نکتہ: اسماعیل بن محمد سے مراد ابن سعد بن ابی وقاص ہیں۔
وأخرجه أحمد 3/ (1443)، ومسلم (1364) من طريق أبي عامر عبد الملك بن عمرو العقدي، عن عبد الله بن جعفر، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (3/1443) اور مسلم (1364) نے ابوعامر العقدی عن عبداللہ بن جعفر کی سند سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1810 سے ماخوذ ہے۔