المستدرك على الصحيحين
أول كتاب المناسك— حج کا بیان
حَجُّ الْأَجِيرِ باب: مزدور/اجرت پر کام کرنے والے کے حج کا بیان۔
حدیث نمبر: 1792
أخبرنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، حدثنا محمد بن إسحاق. وأخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا عبد الله بن الحسن الحَرّاني، حدثنا عبد الله بن محمد النُّفَيلي، حدثنا محمد بن سَلَمة، عن ابن إسحاق، حدثنا عبد الله بن أبي بَكْر بن محمد بن عمرو بن حَزْم الأنصاري، عن عثمان بن أبي سليمان بن جُبَير بن مُطْعِم، عن عمِّه نافع بن جُبَير، عن أبيه جُبَير بن مُطْعِم قال: لقد رأيتُ رسولَ الله ﷺ قبلَ أن يُنزَل عليه، وإنَّه لَوَاقفٌ على بعيرٍ له بعرفاتٍ مع الناس يَدْفَعُ معهم منها، وما ذاكَ إلَّا توفيقٌ من الله ﷿ له (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو وحی نازل ہونے سے پہلے دیکھا کہ آپ عرفات میں اپنے اونٹ پر لوگوں کے ساتھ وقوف فرما رہے تھے اور ان کے ساتھ ہی وہاں سے کوچ کر رہے تھے، اور یہ محض اللہ عزوجل کی طرف سے آپ ﷺ کو حاصل ہونے والی توفیق کی بنا پر تھا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق. محمد بن سلمة: هو الباهلي الحراني.
درجۂ حدیث: محمد بن اسحاق کی وجہ سے سند "حسن" ہے۔
فنی نکتہ: محمد بن سلمہ سے مراد باہلی حرانی ہیں۔
وأخرجه أحمد 27/ (16757) من طريق إبراهيم بن سعد الزهري، عن ابن إسحاق، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (27/16757) نے ابراہیم بن سعد الزہری عن ابن اسحاق کی اسی سند سے روایت کیا ہے۔
وسلف بنحوه برقم (1722)، وانظر ما بعده.
متابعات و شواہد: اس جیسا متن پیچھے نمبر (1722) پر گزر چکا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1792 سے ماخوذ ہے۔