المستدرك على الصحيحين
كتاب الجنائز— نماز جنازہ کا بیان
زِيَارَةُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - قَبْرَ أُمِّهِ باب: رسولُ اللہ ﷺ کا اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کرنا۔
حدیث نمبر: 1406
حدثنا أبو عبد الله محمدُ بنُ يعقوب الحافظ وأبو الفَضْل الحسن بن عقوب العَدْل، قالا: حدثنا محمد بن عبد الوهاب الفَرَّاء، أخبرنا يعلى بن عُبَيد، حدثنا أبو مُنَيْن يَزيدُ بن كَيْسان، عن أبي حازم، عن أبي هريرةَ، قال: زارَ رسولُ الله ﷺ قبر أُمِّه فبكى وأَبكَى مَن حولَه، ثم قال: "استأذنتُ ربِّي أن أَزورَ قبرَها فأذِنَ لي، واستأذنتُه أن أستغفِرَ لها فلم يُؤذَن لي، فزُورُوا القبورَ فإنها تُذكِّر الموت" (1). وهذا الحديث صحيحٌ على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت فرمائی تو آپ ﷺ رو پڑے اور اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو بھی رلا دیا، پھر فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے ان کی قبر کی زیارت کی اجازت مانگی تو اس نے مجھے اجازت دے دی، اور میں نے ان کے لیے بخشش کی دعا کرنے کی اجازت مانگی تو مجھے اجازت نہیں دی گئی، پس تم قبروں کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ موت کی یاد دلاتی ہیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده قوي من أجل يزيد بن كيسان. يعلى بن عبيد: هو الطنافسي، وأبو حازم: هو سلمان الأشجعي.
درجۂ حدیث: (1) یزید بن کیسان کی وجہ سے سند قوی ہے۔ یعلیٰ بن عبید اور ابوحازم (سلمان الاشجعی) اس کے راوی ہیں۔
وأخرجه ابن حبان (3169) من طريق عثمان بن أبي شيبة، عن يعلى بن عبيد، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن حبان (3169) نے عثمان بن ابی شیبہ عن یعلیٰ کی سند سے روایت کیا ہے۔
وأخرجه تامًّا ومختصرًا أحمد 15/ (9688)، ومسلم (976) (108)، وأبو داود (3234)، وابن ماجه (1569) و (1572)، والنسائي (2172) من طريق محمد بن عبيد الطنافسي، ومسلم (976) (105) من طريق مروان بن معاوية، كلاهما عن يزيد بن كيسان، به.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (9688/15)، مسلم (976/108)، ابوداؤد، ابن ماجہ اور نسائی نے محمد بن عبید اور مروان بن معاویہ کے واسطوں سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1406 سے ماخوذ ہے۔