حدیث نمبر: 1403
وحدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وَهْب، أخبرني ابن جُرَيج، عن أيوب بن هانئ، عن مسروق بن الأجْدَع، عن عبد الله بن مسعود، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "إنِّي كنتُ نهيتُكم عن زيارة القُبور، وأكلِ لُحومِ الأضاحيِّ فوقَ ثلاثٍ، وعن نَبيذِ الأوعية، ألا فزُورُوا القُبور فإنها تُزهِّد في الدنيا وتُذكِّر الآخرة، وكلوا لحومَ الأضاحيِّ وأَبقُوا ما شِئتُم، فإنما نهيتُكم عنه إذِ الخيرُ قليلٌ، تَوسِعةً على الناس، ألا إنَّ وعاءً لا يُحرِّم شيئًا، فإِنَّ كلَّ مُسكِرٍ حرامٌ" (1).
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے، تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانے اور مخصوص برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا، خبردار! اب قبروں کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ دنیا سے بے رغبتی پیدا کرتی ہے اور آخرت کی یاد دلاتی ہے، اور قربانی کا گوشت کھاؤ اور جتنا چاہو بچا کر رکھو، میں نے تو تمہیں اس وقت منع کیا تھا جب (تنگدستی کی وجہ سے) خیر کم تھی تاکہ لوگوں کے لیے وسعت پیدا ہو، خبردار! کوئی برتن خود سے کسی چیز کو حرام نہیں کرتا بلکہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الجنائز / حدیث: 1403
درجۂ حدیث محدثین: صحيح لغيره
تخریج حدیث «صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، ابن جريج - وهو عبد الملك بن عبد العزيز - مدلس وقد عنعن، وأيوب بن هانئ ضعفه ابن معين، وقال أبو حاتم: شيخ صالح، وقال الدارقطني: يعتبر به، وذكره ابن حبان في "الثقات". ابن وهب: هو عبد الله.» [ترقيم الرساله 1403] [ترقيم الشركة 1391]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، ابن جريج - وهو عبد الملك بن عبد العزيز - مدلس وقد عنعن، وأيوب بن هانئ ضعفه ابن معين، وقال أبو حاتم: شيخ صالح، وقال الدارقطني: يعتبر به، وذكره ابن حبان في "الثقات". ابن وهب: هو عبد الله.
درجۂ حدیث: (1) ابن جریج کی مدلس ہونے اور عنعنہ کرنے، اور ایوب بن ہانئ کے ضعف کی وجہ سے سند ضعیف ہے مگر صحیح لغیرہ ہے۔ ابن وہب سے مراد عبداللہ ہیں۔
وأخرجه مقطعًا ابن ماجه (1571) و (3388) عن يونس بن عبد الأعلى، وابن حبان (981) من طريق أحمد بن عيسى المصري، كلاهما عن ابن وهب، بهذا الإسناد. وزاد في رواية أحمد ابن عيسى قصة زيارة النبي ﷺ قبر أمه. وهي الآتية عند المصنف (3331) من طريق بحر بن نصر عن ابن وهب.
حوالہ / مصدر: اسے مختصراً ابن ماجہ اور ابن حبان نے ابن وہب کے طریق سے روایت کیا ہے۔ احمد بن عیسیٰ کی روایت میں ماں کی قبر کی زیارت کا قصہ بھی ہے (دیکھیں نمبر 3331)۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1403 سے ماخوذ ہے۔