المستدرك على الصحيحين
كتاب الجنائز— نماز جنازہ کا بیان
تَرْسِيلُ الطَّعَامِ لِأَهْلِ الْمَيِّتِ باب: میت کے گھر والوں کے لیے کھانا بھیجنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1395
حدَّثَناه علي بن حَمْشاذَ العدل، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، أنَّ رَوْح بن عُبادةَ حدثهم، أخبرنا ابن جُريج، أخبرني جعفر بن خالد، عن أبيه، عن عبد الله بن جعفرٍ، قال: مَسَح رسولُ الله ﷺ بيدِه على رأسي - قال: أظنُّه قال: ثلاثًا - كلما مَسَحَ قال: "اللهمَّ اخلُفْ جعفرًا في ولدِه" (2). قد أتى جعفر بنُ خالد بسُنَّتين عزيزتين، إحداهما: مَسْحُ رأس اليتيم، والأخرى: تفقُّد أهل المُصيبة بما يَتقوَّتون ليلتَهم، وفَّقنا الله لاستعمالِه عنه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے میرے سر پر ہاتھ پھیرا - راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے انہوں نے تین بار کہا - اور جب بھی ہاتھ پھیرتے تو فرماتے: «اللَّهُمَّ اخْلُفْ جَعْفَرًا فِي وَلَدِهِ» ”اے اللہ! جعفر کے بچوں میں ان کا جانشین بن جا۔“
جعفر بن خالد نے دو نایاب سنتیں بیان کی ہیں: ایک یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرنا اور دوسری غمزدہ اہل خانہ کی خبر گیری کرنا تاکہ وہ رات کا کھانا کھا سکیں، اللہ ہمیں ان پر عمل کی توفیق دے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن كسابقه.
درجۂ حدیث: (2) پچھلی روایت کی طرح سند حسن ہے۔
وأخرجه أحمد 3/ (1760) عن روح بن عبادة، بهذا الإسناد. بلفظ الحديث السابق.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (1760/3) نے روح بن عبادہ کی سند سے پچھلی حدیث کے الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درجۂ حدیث: (2) پچھلی روایت کی طرح سند حسن ہے۔
وأخرجه أحمد 3/ (1760) عن روح بن عبادة، بهذا الإسناد. بلفظ الحديث السابق.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (1760/3) نے روح بن عبادہ کی سند سے پچھلی حدیث کے الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1395 سے ماخوذ ہے۔