حدیث نمبر: 1358
حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيه حدثنا بِشْر بن موسى، حدثنا محمد بن سعيد الأصبهاني، حدثنا شَرِيك، عن عبد الله بن عيسى بن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن عبد الله بن جَبْر (1)، عن أنس بن مالكٍ، قال: كان غلامٌ يهوديٌّ يَخدُمُ النبي ﷺ، فمَرِض فعاده، وقال: "قل: أشهدُ أن لا إله إلّا الله وأنكَ رسول الله" فنظر الغلامُ إلى أبيه فقال: قل ما يقولُ لك محمد. قال: فلمَّا مات، قال رسول الله ﷺ: "صَلُّوا على أخيكُم" (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک یہودی لڑکا نبی کریم ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا، وہ بیمار ہوا تو آپ ﷺ اس کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے اور فرمایا: ”کہو کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور (میرے متعلق کہو) کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔“ اس لڑکے نے اپنے باپ کی طرف دیکھا تو باپ نے کہا: محمد (ﷺ) جو کہہ رہے ہیں اسے مان لو۔ جب وہ لڑکا (کلمہ پڑھ کر) فوت ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے اس بھائی کی نمازِ جنازہ پڑھو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الجنائز / حدیث: 1358
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح دون قصة الأمر بالصلاة على الغلام اليهودي
تخریج حدیث «حديث صحيح دون قصة الأمر بالصلاة على الغلام اليهودي، فقد تفرد بها شريك» [ترقيم الرساله 1358] [ترقيم الشركة 1346]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) تحرَّف في (ص) و (ب) و (ع) إلى: جبير، وهو في (ز) على الصواب. وهو عبد الله بن عبد الله بن جبر بن عَتيك الأنصاري، فهو المعروف بالرواية عن أنس بن مالك.
فنی نکتہ: (1) نسخوں میں "جبیر" ہو گیا تھا، درست "جبر بن عتیک" ہے جو کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے مشہور شاگرد ہیں۔
(2) حديث صحيح دون قصة الأمر بالصلاة على الغلام اليهودي، فقد تفرد بها شريك - وهو ابن عبد الله النخعي - وفي حفظه سوء، وقد روي من وجه آخر صحيح عن أنس من دون هذا الحرف كما سيأتي.
درجۂ حدیث: (2) یہودی لڑکے پر نماز پڑھنے کے حکم والے جملے کے علاوہ باقی حدیث صحیح ہے۔ شریک النخعی اس اضافے میں منفرد ہیں اور ان کا حافظہ کمزور تھا، دیگر صحیح روایات میں یہ حرف موجود نہیں۔
وأخرجه أحمد 21/ (13736)، والنسائي (7458) من طريقين عن شريك، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (13736/21) اور نسائی نے شریک کے طریقوں سے روایت کیا ہے۔
وسيأتي من طريق شريك مرة أخرى برقم (7982).
تکرار: یہ شریک ہی کے طریق سے دوبارہ نمبر (7982) پر آئے گی۔
وأما الوجه الآخر عن أنس، فقد أخرجه أحمد 20/ (12792)، والبخاري (1356) و (5657)، وأبو داود (3095)، والنسائي (8534)، وابن حبان (2960) و (4884) من طريق حماد بن زيد، عن ثابت بن أسلم البناني، عن أنس بن مالك، فذكر الحديث، وفي آخره قال النبي ﷺ: "الحمد لله الذي أنقذه من النار"؛ ولم يذكر فيه صلاة.
متابعات و شواہد: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے دوسری روایت مسند احمد (12792/20) اور بخاری (1356) میں حماد بن زید کی سند سے مروی ہے، جس کے آخر میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: "اللہ کا شکر ہے جس نے اسے آگ سے بچا لیا"، مگر اس میں (اس یہودی لڑکے پر) نمازِ جنازہ پڑھنے کا ذکر نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1358 سے ماخوذ ہے۔