حدیث نمبر: 1281
أخبرني أبو بكر محمد بن المؤمَّل، حدثنا الفَضْل بن محمد بن المسيَّب، حدثنا عبد الله بن محمد النُّفَيلي، حدثنا حَجَّاج بن محمد، حدثنا يونس بن أبي إسحاق، عن أبيه، عن زيد بن أرقم قال: عادَني رسول الله ﷺ من وَجَعٍ كان بعَيني (2).
هذا حديثٌ صحيحٌ على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وله شاهد صحيح من حديث أنس بن مالك:
حافظ طلحہ بابر

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے میری آنکھ کے درد کی وجہ سے میری عیادت فرمائی۔
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن ان دونوں نے اسے اپنی کتب میں روایت نہیں کیا، اور اس کی ایک صحیح شاہد حدیث سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الجنائز / حدیث: 1281
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن،من أجل يونس بن أبي إسحاق: وهو السبيعي. حجاج بن محمد: هو المصيصي.» [ترقيم الرساله 1281] [ترقيم الشركة 1269]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن من أجل يونس بن أبي إسحاق: وهو السبيعي. حجاج بن محمد: هو المصيصي.
درجۂ حدیث: (2) یونس بن ابی اسحاق السبیعی کی وجہ سے سند "حسن" ہے۔ حجاج بن محمد سے مراد المصیصی ہیں۔
وأخرجه أبو داود (3102) عن عبد الله بن محمد النفيلي، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابوداؤد (3102) نے النفیلی کی سند سے اسی واسطے کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه بأطول مما هنا أحمد 32/ (19348) عن حجاج بن محمد، به. وقرن بحجاج إسماعيلَ بنَ عمر وانظر تمام تخريجه فيه.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (19348/32) نے حجاج بن محمد اور اسماعیل بن عمر کی سندوں سے تفصیلاً روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1281 سے ماخوذ ہے۔