فہرستِ ابواب — مسند الشهاب

لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُوَقِّرِ الْكَبِيرَ وَيَرْحَمِ الصَّغِيرَ

باب: جو بڑے کی توقیر نہ کرے اور چھونے پر رحم نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں

حدیث 1203–1203

لَيْسَ بِكَذَّابٍ مَنْ أَصْلَحَ بَيْنَ اثْنَيْنِ

باب: وہ شخص جھوٹا نہیں جو دو افراد کے درمیان صلح کرائے

حدیث 1204–1206

لَيْسَ الْغِنَى عَنْ كَثْرَةِ الْعَرَضِ

باب: ساز و سامان کی کثرت مال داری نہیں

حدیث 1207–1211

لَيْسَ الشَّدِيدُ بِالصُّرَعَةِ

باب: کشتی میں پچھاڑنے والا طاقتور اور بہادر نہیں

حدیث 1212–1212

لَيْسَ شَيْءٌ أَكْرَمَ عَلَى اللَّهِ مِنَ الدُّعَاءِ

باب: اللہ کے نزدیک دعا سے بڑھ کر کوئی چیز مکرم نہیں

حدیث 1213–1214

لَيْسَ شَيْءٌ أَسْرَعَ عُقُوبَةً مِنْ بَغِي

باب: بغاوت و سرکشی کی سزا سے بڑھ کر کوئی چیز تیز نہیں

حدیث 1215–1215

لَيْسَ شَيْءٌ خَيْرًا مِنْ أَلْفٍ مِثْلِهِ إِلَّا الْمُؤْمِنُ

باب: مومن کے سوا کوئی چیز اپنے جیسی ہزار چیزوں سے بہتر نہیں

حدیث 1216–1216

لَيْسَ لَكَ مِنْ مَالِكَ إِلَّا مَا أَكَلْتَ فَأَفْنَيْتَ

باب: تیرے مال میں سے تیرا صرف وہی ہے جو تو نے کھا کر فنا کر دیا

حدیث 1217–1217

خَيْرُ الذِّكْرِ الْخَفِيُّ، وَخَيْرُ الرِّزْقِ مَا يَكْفِي

باب: بہترین ذکر ذکر خفی ہے اور بہترین رزق وہ ہے جو کفایت کرے

حدیث 1218–1220

خَيْرُ الْعِيَادَةِ أَخَفُّهَا

باب: بہترین عیادت وہ ہے جو زیادہ مخفی (طریقے سے کی گئی ) ہو

حدیث 1221–1221

خَيْرُ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُهَا

باب: ہترین مجلسیں وہ ہیں جو کشادہ ہوں

حدیث 1222–1223

خَيْرُ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ

باب: تمہارا بہترین دین وہ ہے جو آسان تر ہو

حدیث 1224–1225

خَيْرُ النِّكَاحِ أَيْسَرُهُ

باب: بہترین نکاح وہ ہے جو آسان تر ہو

حدیث 1226–1226

خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى

باب: بہترین صدقہ وہ ہے جس کے بعد آدمی غنی رہے

حدیث 1227–1232

خَيْرُ الْعَمَلِ مَا نَفَعَ

باب: بہترین عمل وہ ہے جو نفع دے

حدیث 1233–1233

خَيْرُ النَّاسِ أَنْفَعُهُمْ لِلنَّاسِ

باب: لوگوں میں بہترین وہ ہے جو ان میں سے (دوسرے ) لوگوں کے لیے زیادہ نفع مند ہو

حدیث 1234–1234

خَيْرُ الْأَصْحَابِ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرُهُمْ لِصَاحِبِهِ

باب: اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہترین ساتھی وہ ہیں جو ان میں اپنے ساتھی کے لیے بہتر ہوں

حدیث 1235–1235

خَيْرُ الرُّفَقَاءِ أَرْبَعَةٌ

باب: بہترین ساتھی چار ہیں

حدیث 1236–1239

خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ

باب: تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور اسے ( لوگوں کو ) سکھایا

حدیث 1240–1242

خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ

باب: تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو

حدیث 1243–1245

خَيْرُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَيُؤْمَنُ شَرُّهُ

باب: تم میں سے بہتر وہ ہے جس سے بھلائی کی امید رکھی جائے اور اس کے شر سے امن ہو

حدیث 1246–1248

خَيْرُ بُيُوتِكُمْ بَيْتٌ فِيهِ يَتِيمٌ مُكْرَمٌ

باب: تمہارے گھروں میں سے بہترین گھر وہ ہے جس میں کسی یتیم کی عزت کی جاتی ہو

حدیث 1249–1249

خَيْرُ الْمَالِ سِكَّةٌ مَأْبُورَةٌ وَفَرَسٌ مَأْمُورَةٌ

باب: بہترین مال بارآور کھجور کے درختوں سے بھرا ہوا راستہ یا زیادہ بچے دینے والی گھوڑی ہے

حدیث 1250–1251

خَيْرُ مَسَاجِدِ النِّسَاءِ قَعْرُ بُيُوتِهِنَّ

باب: عورتوں کی بہترین مسجدیں ان کے گھروں کے اندرونی حصے ہیں

حدیث 1252–1252

إِنَّ مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ، وَإِنَّ مِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدَ

باب: بے شک تمہارے کپڑوں میں سے بہترین کپڑے سفید ہیں اور تمہارے سرموں میں سے بہترین سرمہ اثمد ہے

حدیث 1253–1254

خَيْرُ شَبَابِكُمْ مَنْ تَشَبَّهَ بِكُهُولِكُمْ

باب: تمہارے بہترین جوان وہ ہیں جو تمہارے بوڑھوں سے مشابہت رکھیں

حدیث 1255–1255

خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، وَشَرُّهَا آخِرُهَا

باب: مردوں کی صفوں میں سے بہترین صف ان کی پہلی صف ہے اور بدتر صف ان کی آخری صف ہے

حدیث 1256–1259

الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى

باب: اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے

حدیث 1260–1260

مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى

باب: جو چیز قلیل ہو اور کفایت کرے وہ اس چیز سے بہتر ہے جو کثیر ہو اور غافل کر دے

حدیث 1261–1263

الدُّنْيَا مَتَاعٌ وَخَيْرُ مَتَاعِهَا الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ

باب: دنیا ساز و سامان ہے اور اس کا بہترین سامان نیک عورت ہے

حدیث 1264–1265

الْوَحْدَةَ خَيْرٌ مِنَ الْجَلِيسِ السُّوءِ

باب: برے دوست سے تنہائی بہتر ہے

حدیث 1266–1267

اسْتِتْمَامُ الْمَعْرُوفِ خَيْرٌ مِنَ ابْتِدَائِهِ

باب: ( پہلی) نیکی کو مکمل کرنا ( دوسری نیکی کی ) ابتدا کرنے سے بہتر ہے

حدیث 1268–1269

عَمَلٌ قَلِيلٌ فِي سُنَّةٍ خَيْرٌ مِنْ عَمَلٍ كَثِيرٍ فِي بِدْعَةٍ

باب: سنت کے مطابق تھوڑ ا عمل بھی بدعت کے بہت زیادہ عمل سے بہتر ہے

حدیث 1270–1270

خِيَارُكُمْ كُلُّ مُفْتَنٍ تَوَّابٍ

باب: تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جو آزمائش میں گھرے ہوئے ، خوب تو بہ کرنے والے ہوں

حدیث 1271–1271

خِيَارُكُمْ أَحْسَنُكُمْ قَضَاءً

باب: تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جو ادائیگی میں سب سے اچھے ہوں

حدیث 1272–1273

خِيَارُ الْمُؤْمِنِينَ الْقَانِعُ وَشِرَارُهُمُ الطَّامِعُ

باب: مومنوں میں سے بہترین وہ ہیں جو قناعت پسند ہوں اور ان میں سے بدترین وہ ہیں جو لالچ کرنے والے ہوں

حدیث 1274–1275

خِيَارُ أُمَّتِي عُلَمَاؤُهَا، وَخِيَارُ عُلَمَائِهَا حُلَمَاؤُهَا

باب: میری امت کے بہترین لوگ اس کے علماء ہیں اور اس کے بہترین علماء وہ ہیں جو بردبار ہوں

حدیث 1276–1276

خِيَارُ أُمَّتِي أَحِدَّاؤُهَا الَّذِينَ إِذَا غَضِبُوا رَجَعُوا

باب: میری امت کے بہترین لوگ وہ تیز طبیعت والے لوگ ہیں کہ جب انہیں غصہ آئے تو ( جلد ہی ) اسے پی جاتے ہیں

حدیث 1277–1278

أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ اللِّسَانُ

باب: افضل صدقہ زبان کا ہے

حدیث 1279–1279

أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ إِصْلَاحُ ذَاتِ الْبَيِّنِ

باب: افضل صدقہ آپس کے تعلقات کو درست رکھنا ہے

حدیث 1280–1281

أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ عَلَى ذِي الرَّحِمِ الْكَاشِحِ

باب: افضل صدقہ وہ ہے جو بغض و عداوت رکھنے والے رشتہ دار پر کیا جائے

حدیث 1282–1282

أَفْضَلُ الْعِبَادَةِ انْتِظَارُ الْفَرَجِ

باب: افضل عبادت خوشحالی کا انتظار کرنا ہے

حدیث 1283–1283

أَفْضَلُ عُبَادَةِ أُمَّتِي قِرَاءَةُ الْقُرْآنِ

باب: میری امت کی افضل عبادت تلاوت قرآن ہے

حدیث 1284–1284

أَفْضَلُ الْحَسَنَاتِ تَكْرِمَةُ الْجُلَسَاءِ

باب: افضل نیکی ہم نشینوں کی عزت کرنا ہے ۔

حدیث 1285–1285

أَفْضَلُ الْجِهَادِ كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ أَمِيرٍ جَائِرٍ

باب: افضل جہاد ظالم امیر کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے

حدیث 1286–1288

أَفْضَلُ الْفَضَائِلِ أَنْ تَصِلَ مَنْ قَطَعَكَ

باب: افضل ترین کام یہ ہے کہ جو تجھ سے قطع رحمی کرے تو اس سے صلہ رحمی کر

حدیث 1289–1289

أَفْضَلُ الْعِبَادَةِ الْفِقْهُ، وَأَفْضَلُ الدِّينِ الْوَرَعُ

باب: افضل عبادت دین کی سمجھے ہے اور فضل دین پر ہیز گاری ہے

حدیث 1290–1290

«أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا»

باب: مومنوں میں کامل ترین ایمان والا وہ ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہو

حدیث 1291–1291

فَضْلُ الْعِلْمِ أَفْضَلُ مِنَ الْعِبَادَةِ

باب: علم کی فضیلت عبادت سے بڑھ کر ہے

حدیث 1292–1292

مَا مِنْ عَمَلٍ أَفْضَلَ مِنْ إِشْبَاعِ كَبِدٍ جَائِعٍ

باب: کسی بھوکے کو کھانا کھلانے سے افضل کوئی عمل نہیں

حدیث 1293–1293

مَا تَقَرَّبَ الْعَبْدُ إِلَى اللَّهِ بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ سُجُودٍ خَفِيٍّ

باب: پوشیدہ سجدے سے بڑھ کر کوئی چیز ایسی نہیں جس کے ذریعے بندہ اللہ تعالیٰ ٰ کا قرب حاصل کرے

حدیث 1294–1294

مَا نَحَلَ وَالِدٌ وَلَدَهُ أَفْضَلَ مِنْ أَدَبٍ حَسَنٍ

باب: کسی باپ نے اپنی اولاد کو حسن ادب سے بڑھ کر کوئی عطیہ نہیں دیا

حدیث 1295–1297

أَحَبُّ الْعِبَادِ إِلَى اللَّهِ الْأَتْقِيَاءُ الْأَخْفِيَاءُ

باب: گم نام منتقی لوگ اللہ کے پسندیدہ بندے ہیں

حدیث 1298–1298

أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا سَمْحًا بَائِعًا وَمُشْتَرِيًا

باب: اللہ تعالیٰ اس بندے کو پسند کرتا ہے جو خرید تے ، بیچتے ، ادا کرتے اور طلب کرتے وقت نرم رویہ اختیار کرے

حدیث 1299–1300

أَحَبُّ الْبِقَاعِ إِلَى اللَّهِ الْمَسَاجِدُ

باب: اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ جگہیں مسجدیں ہیں

حدیث 1301–1301

إِنَّ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ أَدْوَمُهَا وَإِنْ قَلَّ

باب: بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ اعمال وہ ہیں جن پر ہمیشگی ہو اگر چہ وہ تھوڑے ہوں

حدیث 1302–1304

إِنَّ أَحَبَّ النَّاسِ إِلَى اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَدْنَاهُمْ مِنْهُ مَجْلِسًا إِمَامٌ عَادِلٌ

باب: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں سے زیادہ محبوب اور مجلس کے اعتبار سے زیادہ قریب عادل حاکم ہوگا

حدیث 1305–1305

الْخَلْقُ كُلُّهُمْ عِيَالُ اللَّهِ فَأَحَبُّهُمْ إِلَيْهِ أَنْفَعُهُمْ لِعِيَالِهِ

باب: ساری مخلوق اللہ کی عیال ( زیر کفالت ) ہے ، ان میں سے اس (اللہ ) کو وہی سب سے زیادہ محبوب ہے جو اس کے عیال کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہو

حدیث 1306–1306

مَا صَلَّتِ امْرَأَةٌ مِنْ صَلَاةٍ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ مِنْ صَلَاتِهَا فِي أَشَدِّ بَيْتِهَا ظُلْمَةً

باب: الله تعالیٰ کے نزدیک عورت کی نماز میں سے پسندیدہ وہ نماز ہے جو اس نے اپنے گھر کے سب سے تاریک مقام میں پڑھی ہو

حدیث 1307–1307

مَا مِنْ جَرْعَةٍ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ مِنْ جَرْعَةِ غَيْظٍ كَظَمَهَا رَجُلٌ

باب: اللہ کو غصے الله کے اس گھونٹ سے جسے کسی بندے نے (اللہ کی رضا کے لیے ) پیا ہو

حدیث 1308–1308

نِعْمَ الشَّفِيعُ الْقُرْآنُ لِصَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

باب: قیامت کے دن قرآن اپنے ساتھی ( پڑھنے والے ) کے لیے کیا ہی اچھا سفارش کرنے والا ہوگا

حدیث 1309–1310

نِعْمَ الْهَدِيَّةُ الْكَلِمَةُ مِنْ كَلَامِ الْحِكْمَةِ

باب: حکمت بھری باتوں میں سے کوئی بات کہہ دینا کیا ہی اچھا ہدیہ ہے

حدیث 1311–1311

نِعْمَ الْمَالُ النَّخْلُ الرَّاسِخَاتُ فِي الْوَحْلِ

باب: کھجور کے درخت کیا ہی اچھا مال ہیں جو کیچڑ میں مضبوط رہنے والے اور خشک سالی میں کھلانے والے ہیں

حدیث 1312–1314

نِعِمَّا بِالْمَالِ الصَّالِحِ لِلرَّجُلِ الصَّالِحِ

باب: نیک آدمی کے لیے حلال مال کیا ہی اچھی چیز ہے

حدیث 1315–1315

إِنَّ أَفْضَلَ الْهَدِيَّةِ أَوْ أَفْضَلَ الْعَطِيَّةِ الْكَلِمَةُ مِنْ كَلَامِ الْحِكْمَةِ يَسْمَعُهَا الْعَبْدُ ثُمَّ يَتَعَلَّمُهَا ثُمَّ يُعَلِّمُهَا أَخَاهُ خَيْرٌ مِنْ عُبَادَةِ سَنَةٍ

باب: بے شک افضل ہد یہ یا افضل عطیہ حکمت بھرے کلام میں سے وہ کلمہ ہے جسے بندہ سنے پھر اسے سیکھ کر اپنے بھائی کو سکھا دے ( یہ چیز اس کے لیے ) سال بھر کی عبادت سے بہتر ہے

حدیث 1316–1316

نِعْمَ الْعَوْنُ عَلَى تَقْوَى اللَّهِ الْمَالُ

باب: مال الله تعالیٰ کے تقوی ٰپر کیا ہی اچھا مددگار ہے

حدیث 1317–1317

نِعْمَ الشَّيْءُ الْفَأْلُ

باب: فال کیا ہی اچھی چیز ہے

حدیث 1318–1318

نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ

باب: سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے

حدیث 1319–1321

نِعْمَ صَوْمَعَةُ الْمُسْلِمِ بَيْتُهُ

باب: مسلمان کی بہترین عبادت گاہ اس کا گھر ہے

حدیث 1322–1322

أَصْدَقُ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ

باب: سب سے زیادہ سچی بات اللہ کی کتاب ہے

حدیث 1323–1325

أَطْيَبُ الطِّيبِ الْمِسْكُ

باب: بہترین خوشبو کستوری ہے

حدیث 1326–1326

سَيِّدُ إِدَامِكُمُ الْمِلْحُ

باب: تمہارے سالن کا سردار نمک ہے

حدیث 1327–1327

أَسْرَعُ الدُّعَاءِ إِجَابَةً دَعْوَةُ غَائِبٍ لِغَائِبٍ

باب: سب سے جلد قبول ہونے والی دعا غائب کی غائب کے لیے دعا ہے

حدیث 1328–1330

لَقَلْبُ ابْنِ آدَمَ أَسْرَعُ تَقَلُّبًا مِنَ الْقِدْرِ إِذَا اسْتَجْمَعَتْ غَلْيًا

باب: بے شک ابن آدم کا دل الٹ پلٹ ہونے میں ہنڈیا سے بھی زیادہ تیز ہے جب وہ شدت جوش سے اہل رہی ہو

حدیث 1331–1332

حَبَّذَا الْمُتَخَلِّلُونَ مِنْ أُمَّتِي

باب: کیا خوب ہیں میری امت میں سے خلال کرنے والے لوگ

حدیث 1333–1333

بِئْسَ مَطِيَّةُ الرَّجُلِ زَعَمُوا

باب: زعموا آدمی کی بہت بری سواری ہے

حدیث 1334–1336

شَرُّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا

باب: بدترین امور (دین میں) جاری کیے جانے والے نئے نئے کام ہیں

حدیث 1337–1337

شَرُّ مَا فِي الرَّجُلِ شُحٌّ هَالِعٌ أَوْ جُبْنٌ خَالِعٌ

باب: آدمی کے اندر بدترین چیز ہائے ہائے کرانے والا بخل یا دل نکال دینے والی بزدلی ہے

حدیث 1338–1338

أَعْمَى الْعَمَى الضَّلَالَةُ بَعْدَ الْهُدَى

باب: ہدایت کے بعد گمراہی سب سے بڑا اندھا پن ہے

حدیث 1339–1339

مَا مَلَأَ ابْنُ آدَمَ وِعَاءً شَرًّا مِنْ بَطْنٍ

باب: ابن آدم نے (اپنے ) پیٹ سے زیادہ برا کوئی برتن نہیں بھرا ۔

حدیث 1340–1341

مَثَلُ أَهْلِ بَيْتِي مَثَلُ سَفِينَةِ نُوحٍ مَنْ رَكِبَ فِيهَا نَجَا وَمَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا غَرِقَ

باب: میرے اہل بیت کی مثال کشتی نوح کی مانند ہے جو اس میں سوار ہو گیا وہ نجات پا گیا اور جو اس سے پیچھے رہ گیا وہ غرق ہو گیا

حدیث 1342–1345

مَثَلُ أَصْحَابِي مَثَلُ النُّجُومِ

باب: میرے صحابہ کی مثال ستاروں کی مانند ہے

حدیث 1346–1346

إِنَّ مَثَلَ أَصْحَابِي فِي أُمَّتِي كَالْمِلْحِ فِي الطَّعَامِ، لَا يَصْلُحُ الطَّعَامُ إِلَّا بِالْمِلْحِ

باب: بے شک میری امت میں میرے صحابہ کی مثال کھانے میں نمک کی مانند ہے کہ کھانا تو نمک کے ساتھ ہی لذیذ بنتا ہے

حدیث 1347–1348

مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ الْمَطَرِ

باب: میری امت کی مثال بارش کی مانند ہے

حدیث 1349–1352

مَثَلُ الْمُؤْمِنَ كَمَثَلِ النَّحْلَةِ

باب: مومن کی مثال شہد کی مکھی کی مانند ہے جو صرف پاکیزہ چیز کھاتی ہے اور پاکیزہ چیز ہی گراتی ہے

حدیث 1353–1354

مَثَلُ الْمُؤْمِنِ وَالْإِيمَانِ كَمَثَلِ الْفَرَسِ يَجُولُ فِي آخِيَّتِهِ

باب: مومن اور (اس کے ) ایمان کی مثال اس گھوڑے کی مانند ہے جو اپنے کھونٹے کے ساتھ بندھا اچھلتا کودتا ہو

حدیث 1355–1356

مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الْقَوِيِّ كَمَثَلِ النَّخْلَةِ

باب: طاقت ور مومن کی مثال کھجور کے درخت کی مانند ہے

حدیث 1357–1359

مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ السُّنْبُلَةِ

باب: مومن کی مثال بالی کی مانند ہے

حدیث 1360–1365

مَثَلُ الْمُؤْمِنِينَ فِي تَوَادِّهِمْ وَتَرَاحُمِهِمْ

باب: آپس میں پیار محبت کرنے اور رحمت و مہربانی کرنے میں مومنوں کی مثال

حدیث 1366–1368

مَثَلُ الْقَلْبِ مَثَلُ رِيشَةٍ بِأَرْضٍ تُقَلِّبُهَا الرِّيَاحُ

باب: دل کی مثال زمین پر پڑے پر کی مانند ہے جسے ہوائیں الٹتی چلتی رہتی ہیں

حدیث 1369–1369

مَثَلُ الْقُرْآنِ مَثَلُ الْإِبِلِ الْمُعَلَّقَةِ إِنْ عَقَلَهَا صَاحِبُهَا أَمْسَكَهَا

باب: قرآن کی مثال اس اونٹ کی مانند ہے جس کا گھٹنا بندھا ہوا ہو ، اگر اس کا مالک اسے باندھے رکھے تو اسے روکے رکھے گا

حدیث 1370–1370

مَثَلُ الْمُنَافِقِ كَمَثَلِ الشَّاةِ الْعَائِرَةِ بَيْنَ الْغَنَمَيْنِ

باب: منافق کی مثال دوریوڑوں کے درمیان سرگرداں پھرنے والی بکری کی مانند ہے

حدیث 1371–1374

مَثَلُ الْمَرْأَةِ كَالضِّلَعِ

باب: عورت کی مثال ٹیڑھی پسلی کی مانند ہے

حدیث 1375–1376

مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الدَّارِيِّ

باب: اچھے ساتھی کی مثال عطر فروش کی مانند ہے

حدیث 1377–1382

إِنَّ مَثَلَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ كَالْمِيزَانِ مَنْ أَوْفَى اسْتَوْفَى

باب: بے شک فرض نماز کی مثال ترازو کی مانند ہے جو اسے پورا ر کھے گا وہ پورا ثواب پائے گا

حدیث 1383–1383

مَا مَثَلِي وَمَثَلُ الدُّنْيَا إِلَّا كَرَاكِبٍ قَالَ فِي ظِلِّ شَجَرَةٍ فِي يَوْمٍ حَارٍّ ثُمَّ رَاحَ وَتَرْكَهَا

باب: میری اور دنیا کی مثال بس ایک سوار کی مانند ہے جس نے سخت گرم دن میں دو پہر کے وقت کسی درخت کے سائے میں ( کچھ دیر ) آرام کیا پھر اسے چھوڑ دیا اور چل پڑا

حدیث 1384–1384

مَا الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا مِثْلُ مَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ إِصْبَعَهُ السَّبَّابَةَ فِي الْيَمِّ فَلْيَنْظُرْ بِمَ يَرْجِعُ

باب: آخرت کے مقابلے میں دنیا کی مثال ایسے ہے جیسے تم میں سے کوئی شخص سمندر میں اپنی سبابہ انگلی ڈبوئے پھر ( نکال کر ) دیکھے کہ وہ کتنے پانی کے ساتھ واپس لوٹتی ہے

حدیث 1385–1387

إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا عَسَلَهُ

باب: جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے شہد بنا دیتا ہے

حدیث 1388–1390

إِذَا أَرَادَ اللَّهُ قَبْضَ عَبْدٍ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ فِيهَا حَاجَةً

باب: اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کی زمین ( کے کسی ٹکڑے ) میں روح قبض کرنا چاہتا ہے تو وہاں اس کے لیے کوئی حاجت پیدا کر دیتا ہے

حدیث 1391–1396

إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا حَمَاهُ الدُّنْيَا

باب: اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اسے دنیا سے اس طرح بچاتا ہے

حدیث 1397–1398

إِذَا اسْتَشَاطَ السُّلْطَانُ تُسَلَّطَ الشَّيْطَانُ

باب: حاکم جب بھڑکتا ہے تو شیطان اس پر مسلط ہو جاتا ہے

حدیث 1399–1399

إِذَا نَصَحَ الْعَبْدُ لِسَيِّدِهِ وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ كَانَ لَهُ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ

باب: جب غلام اپنے مالک کی خیر خواہی کرے اور اپنے رب کی اچھے طریقے سے عبادت کرے تو اس کے لیے دہرا اجر ہے

حدیث 1400–1403

اس باب کی تمام احادیث