کتب حدیث › مسند الشهاب › ابواب › باب: جو چیز قلیل ہو اور کفایت کرے وہ اس چیز سے بہتر ہے جو کثیر ہو اور غافل کر دے
❮
❯
1261 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ، هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا الْقَاضِي، عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ، أبنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَوْدُودٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو النَّضْرِ، ثنا يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْأَشْعَثَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ثَوْبَانَ، يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز قلیل ہو اور کفایت کرے وہ اس چیز سے بہتر ہے جو کثیر ہو اور غافل کر دے۔“
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 1261
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث إسناده ضعیف ، یزید بن ربیعہ ضعیف ہے ۔
1262 - وأنا أَبُو الْقَاسِمِ، هِبَةُ اللَّهِ، أنا الْقَاضِي عَلِيٌّ، أنا أَبُو عَرُوبَةَ الْحُسَيْنُ بْنُ أَبِي مَعْشَرٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
ترجمہ:محمد ارشد کمال
یہ روایت ایک دوسری سند سے بھی محمد بن عوف سے ان کی سند کے ساتھ اسی طرح مروی ہے۔
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 1262
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث إسناده ضعیف ، یزید بن ربیعہ ضعیف ہے ۔
1263 - أنا ذُو النُّونِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْإِخْمِيمِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الْهَرَوِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو تُرَابٍ الْمَوْصِلِيُّ، سَنَةَ سِتٍّ وَأَرْبَعِينَ وَثَلَاثِ مِائَةٍ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ إِمْلَاءً، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، نا فُضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيُّهَا النَّاسُ هَلُمُّوا إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، مَا قَلُّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى، أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا هُمَا نَجْدَانِ، نَجْدُ الْخَيْرِ وَنَجْدُ الشَّرِّ، فَمَنْ جَعَلَ نَجْدَ الشَّرِّ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ نَجْدِ الْخَيْرِ يَعْنِي فَقَدْ هَلَكَ، أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! تم اللہ عزوجل کی طرف (پلٹ) آؤ، جو چیز قلیل ہو اور کفایت کرے وہ اس چیز سے بہتر ہے جو کثیر ہو اور غافل کر دے۔ لوگو! درحقیقت یہ دو راستے ہیں: ایک خیر کا راستہ ہے اور ایک شر کا راستہ ہے۔ پس جس شخص نے اپنے نزدیک شر کے راستے کو خیر کے راستے سے زیادہ محبوب بنالیا تو بلاشبہ وہ ہلاک ہو گیا۔ لوگو! آگ سے بچو خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہی ہو۔“
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 1263
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف، المعجم الاوسط : 2541 ، 2542»
فضال بن جبير ضعیف ہے ۔