حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الدَّوْرَقِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي أَبُو هَانِئٍ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: «مَا خَفَّفْتَ، عَنْ خَادِمِكَ مِنْ عَمَلِهِ، فَإِنَّ أَجْرَهُ فِي مَوَازِينِكَ»
ترجمہ
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے خادم کے ذمے کام کے بوجھ میں جو بھی تخفیف اور آسانی پیدا کرو گے، تو بلاشبہ اس کا اجر تمہارے اعمال کے ترازو میں شامل ہوگا“۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو هَانِئٍ حُمَيْدُ بْنُ هَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيَّ وَهُوَ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ ، وَعَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ ، وَغَيْرَهُمَا يَقُولُونَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّكُمْ سَتَقْدَمُونَ عَلَى قَوْمٍ ، جُعْدٌ رُءُوسُهُمْ ، فَاسْتَوْصُوا بِهِمْ خَيْرًا ، فَإِنَّهُمْ قُوَّةٌ لَكُمْ ، وَبَلَاغٌ إِلَى عَدُوِّكُمْ بِإِذْنِ اللهِ ، يَعْنِي قِبْطَ مِصْرَ .
ترجمہ
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ اور ابو عبد الرحمن الحبلی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم ایک ایسی قوم کے پاس پہنچو گے جن کے سر کے بال گھنگھریالے ہوں گے، پس تم ان کے بارے میں میری خیر خواہی کی وصیت قبول کرنا، کیونکہ وہ تمہارے لیے باعثِ قوت ہوں گے اور اللہ کے حکم سے دشمن کے خلاف (تمہاری منزلِ مقصود تک) پہنچنے کا ذریعہ بنیں گے۔“ اور اس سے مراد مصر کے قبطی لوگ ہیں۔