مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمرو بن حريث رجل آخر ذكره أبو خيثمة— عمرو بن حریث (دوسرے) کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ رَجُلٍ آخَرَ ذَكَرَهُ أَبُو خَيْثَمَةَ باب: عمرو بن حریث (دوسرے) کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1473
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو هَانِئٍ حُمَيْدُ بْنُ هَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيَّ وَهُوَ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ ، وَعَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ ، وَغَيْرَهُمَا يَقُولُونَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّكُمْ سَتَقْدَمُونَ عَلَى قَوْمٍ ، جُعْدٌ رُءُوسُهُمْ ، فَاسْتَوْصُوا بِهِمْ خَيْرًا ، فَإِنَّهُمْ قُوَّةٌ لَكُمْ ، وَبَلَاغٌ إِلَى عَدُوِّكُمْ بِإِذْنِ اللهِ ، يَعْنِي قِبْطَ مِصْرَ .
ترجمہ
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ اور ابو عبد الرحمن الحبلی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم ایک ایسی قوم کے پاس پہنچو گے جن کے سر کے بال گھنگھریالے ہوں گے، پس تم ان کے بارے میں میری خیر خواہی کی وصیت قبول کرنا، کیونکہ وہ تمہارے لیے باعثِ قوت ہوں گے اور اللہ کے حکم سے دشمن کے خلاف (تمہاری منزلِ مقصود تک) پہنچنے کا ذریعہ بنیں گے۔“ اور اس سے مراد مصر کے قبطی لوگ ہیں۔