٣١٩٥٣ - حدثنا جعفر بن عون قال: أخبرنا إبراهيم بن إسماعيل الأنصاري قال: أخبرنا ابن شهاب عن عبيد بن (السباق) (١) أن عثمان قال: إنما نزل بلسان قريش -يعني القرآن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن السّباق فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے ارشاد فرمایا : بیشک قرآن قریش کی زبان میں اترا۔
٣١٩٥٤ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا (١) سلمة (بن) (٢) (نبيط) (٣) عن الضحاك قال: نزل القرآن بكل لسان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن نبی ط فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا : قرآن سب زبانوں میں اترا ہے۔
٣١٩٥٥ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي ميسرة قال: نزل القرآن بكل لسان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو میسرہ نے ارشاد فرمایا : قرآن سب زبانوں میں اترا ہے۔
٣١٩٥٦ - حدثنا (١) زيد بن الحباب عن (سيف) (٢) قال: سمعت مجاهدا يقول: نزل القرآن بلسان قريش، وبه كلامهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سیف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے : قرآن قریش کی زبان میں اترا اور اس کے ساتھ ان کا کلام بھی ہے۔
٣١٩٥٧ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: الماعون بلسان قريش المال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ امام زھری نے ارشاد فرمایا : الماعون کو قریش کی زبان میں مال کہتے ہیں۔
٣١٩٥٨ - حدثنا زيد بن حباب عن جرير بن حازم عن عكرمة بن خالد قال: نزل القرآن بلساننا -يعني (قريشًا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر بن حازم فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ بن خالد نے ارشاد فرمایا : قرآن تو ہماری زبان میں نازل ہوا ہے یعنی قریش کی زبان میں۔
٣١٩٥٩ - حدثنا زيد بن الحباب عن حسين بن واقد عن ابن (١) بريدة أن لسان (جرهم) (٢) كان عربيًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسین بن واقد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن بریدہ نے ارشاد فرمایا : بیشک قبیلہ جرھم والوں کی زبان عربی تھی۔