٢٩٠٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن قتادة عن خلاس عن علي أنه كان يضمن القائد والسائق والراكب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہاگے چلنے والے کو ہنکانے والے کو اور سواری پر سوار کو ضامن بناتے تھے۔
٢٩٠٨٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي جعين عن شريح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح اور ابراہیم اور حضرت شعبی ان سب حضرات نے ارشاد فرمایا : آگے چلنے والے کو ہنکانے والے اور سوار کو ضامن بنایا جائے گا۔
٢٩٠٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي قال: سمعته يقول: إذا ساق الرجل دابته سوقًا رقيقًا فلا ضمان عليه وإذا ⦗١٣٥⦘ (أعنف) (٢) في سوقها فأصابت فهو ضامن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے امام شعبی کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ آدمی اپنی سواری کو نرم انداز میں ہنکا رہا ہو تو اس پر کوئی ضمان نہیں ہوگا اور جب وہ جانوروں کو ہنکانے میں سختی برت رہا تھا اور کوئی نقصان ہوگیا تو وہ شخص ضامن ہوگا۔
٢٩٠٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: يضمن السائق والقائد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : ہنکانے والے کو اور آگے چلنے والے کو ضامن بنایا جائے گا۔
٢٩٠٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن عمر بن عامر عن قتادة عن خلاس عن علي قال: إذا كان الطريق واسعًا فلا ضمان عليه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب راستہ کشاد ہ ہو تو ہنکانے والے پر کوئی ضمان نہیں ہوگا۔
٢٩٠٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء قال: يغرم القائد، قلت: والسائق يغرم عن اليد والرجل؟ قال: زعموا أنه يغرم عن اليد، (فراددته) (١)، فقال: يقول: الطريق الطريق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا قائد یعنی آگے چلنے والے کو جرمانہ کیا جائے گا۔ میں نے پوچھا ! کیا ہنکانے والے کو بھی ہاتھ اور پاؤں پر چوٹ لگنے کی وجہ سے جرمانہ کیا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : وہ ” راستہ، راستہ “ کی آواز لگائے گا۔
٢٩٠٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن زهير عن الحسن (بنت الحر) (١) عن الحكم قال: إن السائق والقائد والراكب يغرم ما أصابت دابته بيد أو رجل نفحت أو ضربت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن حر فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا، یقینا ہنکانے والا آگے چلنے والا اور سوار جرمانہ ادا کریں گے جب ان کی سواری ہاتھ یا پاؤں سے تکلیف پہنچائے اور کچل دے یا کسی کو مار دے۔
٢٩٠٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن زهير عن ليث عن طاوس قال: يضمن القائد والسائق والراكب ما أصابت بمقدمها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا : آگے چلنے والے کو، ہنکانے والے کو اور سوار کو ضامن بنایا جائے گا جب ان کی سواری اگلی ٹانگوں سے کسی کو تکلیف پہنچائے۔