مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29095

باب: ہنکانے والا اور آگے چلنے والا!کیا ان پر کچھ لازم ہے؟

السائق والقائد ما عليه؟

حدیث نمبر: 29095
٢٩٠٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء قال: يغرم القائد، قلت: والسائق يغرم عن اليد والرجل؟ قال: زعموا أنه يغرم عن اليد، (فراددته) (١)، فقال: يقول: الطريق الطريق.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا قائد یعنی آگے چلنے والے کو جرمانہ کیا جائے گا۔ میں نے پوچھا ! کیا ہنکانے والے کو بھی جانور کے ہاتھ اور پاؤں سے لگنے والی چوٹ کی وجہ سے جرمانہ کیا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : لوگوں کا خیال ہے کہ اسے جانور کے ہاتھ سے لگنے والی چوٹ کا جرمانہ ہوگا۔ میں نے آپ سے بار بار پوچھا تو آپ نے فرمایا : وہ ” راستہ، راستہ “ کی آواز لگائے گا۔

حواشی
(١) في [ب، ك]: (فزاد دية).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29095
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17864، 17869، ترقيم محمد عوامة: 27882»