کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: ہڈیوں کا بیان جو شخص یہ کہے ان کے ٹوٹنے میں قصاص نہیں
❮
❯
٢٩٠٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن عطاء عن عمر قال: إنا لا نقيد من العظام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : ہم ہڈیوں کا قصاص نہیں لیتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29079
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29079، ترقيم محمد عوامة 27869)
٢٩٠٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن ابن أبي مليكة عن ابن عباس قال: ليس في العظام قصاص (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا ہڈیوں میں قصاص نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29080
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29080، ترقيم محمد عوامة 27870)
٢٩٠٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن حصين قال: كتب عمر بن عبد العزيز: ما كان من كسر في عظم فلا قصاص فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین نے فرمایا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے خط لکھا : ہڈی کے ٹوٹ جانے میں قصاص نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29081
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29081، ترقيم محمد عوامة 27871)
٢٩٠٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن مغيرة عن إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حضرت عامرشعبی ان دونوں حضرت نے ارشاد فرمایا ہڈی میں قصاص نہیں ہوتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29082
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29082، ترقيم محمد عوامة 27872)
٢٩٠٨٣ - (و) (١) عن جابر عن عامر (قالا) (٢): لا قصاص في عظم.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29083
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29083، ترقيم محمد عوامة ---)
٢٩٠٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن إدريس (عن الشيباني) (١) عن الشعبي قال: ليس في شيء من العظام قصاص إلا الوجه والرأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا کسی بھی ہڈی میں کوئی قصاص نہیں ہوتا سوائے چہرے اور سرکے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29084
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29084، ترقيم محمد عوامة 27873)
٢٩٠٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: ليس في كسر العظام قصاص.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر سے مروی ہے کہ امام زہری نے ارشاد فرمایا : ہڈیوں کے ٹوٹنے میں کوئی قصاص نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29085
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29085، ترقيم محمد عوامة 27874)
٢٩٠٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الشعبي والحسن قالا: ليس في عظم قصاص.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے حسن بصری ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : ہڈی میں قصاص نہیں ہوتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29086
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29086، ترقيم محمد عوامة 27875)
٢٩٠٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الملك عن عطاء قال: إذا كسرت اليد والساق فليس على كاسرها قود، ولكن عليه الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : جب ہاتھ اور پنڈلی ٹوٹ جائے تو ان کے توڑنے والے پر قصاص نہیں ہوگا لیکن اس پر دیت لازم ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29087
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29087، ترقيم محمد عوامة 27876)