کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: باندی کے پیٹ میں موجود بچے کی دیت
❮
❯
٢٩٠٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: جنين الأمة عشرة دنانير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید ابن مسیب کا ارشاد ہے کہ باندی کے جنین (یعنی اس بچہ میں جو ابھی پیٹ میں ہو کو ضائع کرنے پر) دس دینار ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29027
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29027، ترقيم محمد عوامة 27821)
٢٩٠٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عبد الخالق عن حماد قال: في جنين الأمة حكم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ باندی کے پیٹ میں موجود بچہ میں فیصلہ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29028
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29028، ترقيم محمد عوامة 27822)
٢٩٠٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: جنين الأمة إذا (استهل) (١) فقيمته يوم (استهل) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب بچہ پیدائش کے وقت چلائے تو اس کے اس چلانے کے دن کی قیمت کا حساب ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29029
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29029، ترقيم محمد عوامة 27823)
٢٩٠٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن أشعث عن الحكم قال: كانوا يأخذون جنين الأمة من جنين الحرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم کا ارشاد ہے کہ لوگ باندی کے بچہ کو آزاد عورت کے بچہ کے حکم میں لیتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29030
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29030، ترقيم محمد عوامة 27824)
٢٩٠٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم أنه قال: في جنين الأمة من ثمنها كنحو من جنين الحرة من ديتها: العشر ونصف العشر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ باندی کے پیٹ میں موجود بچے کا اعتبار باندی کی قیمت سے ہے اور آزاد عورت کے بچے کا اعتبار اس کی دیت سے ہے یعنی عشر اور نصف عشر۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29031
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29031، ترقيم محمد عوامة 27825)
٢٩٠٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن أبي العلاء عن قتادة قال: إن وقع حيًا فعليه ثمنه، وإن وقع ميتًا فعليه (عشر) (١) (ثمن) (٢) (أمه) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر بچہ زندہ پیدا ہوجائے تو اس میں اس کی قیمت ہے اور اگر مردہ پیدا ہوا تو اس میں اس کی ماں کی قیمت کا دسواں حصہ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29032
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29032، ترقيم محمد عوامة 27826)
٢٩٠٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في جنين الأمة عشر ثمنها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے مروی ہے کہ باندی کے پیٹ کے بچہ میں اس کی ماں کی قیمت کا دسواں حصہ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29033
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29033، ترقيم محمد عوامة 27827)
٢٩٠٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: عشر ثمنها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے مروی ہے کہ اس کی ماں کی قیمت کا دسواں حصہ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29034
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29034، ترقيم محمد عوامة 27828)
٢٩٠٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: سمعت وكيعا يقول قال: سفيان ونحن (نقول) (١): إن كان غلامًا فنصف عشر قيمته، وإن كانت جارية فعشر قيمتها، لو كانت حية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان کا ارشاد ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ اگر جنین غلام ہو (یعنی لڑکا پیدا ہو) تو اس کی قیمت کا بیسواں حصہ دینا ہوگا اور اگر باندی (یعنی بچی پیدا ہو) تو اس کی قیمت کا دسواں حصہ دینا ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29035
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29035، ترقيم محمد عوامة 27829)