٢٨٩٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن النهاس بن (قهم) (١) عن عطاء: في موضحة العبد نصف عشر ثمنه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ غلام کے سر یا چہرہ پر ایسا زخم جو ہڈی کو واضح کردے تو اس میں اس کی قیمت کا بیسواں حصہ دیت ہوگی۔
٢٨٩٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال) (١): عن زكريا عن الشعبي في موضحة العبد نصف عشر ثمنه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ غلام کے ” موضحہ “ میں اس کی قیمت کا بیسواں حصہ دیت ہوگی۔
٢٨٩٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن الشعبي عن شويح قال: قضى في سن العبد وموضحته على قدر قيمته من ثمنه نصف عشر قيمته كنحو من دية الحر في السن والموضحة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے مروی ہے کہ قاضی شریح نے غلام کے دانت اور سر یا چہرے کے زخم میں اس غلام کی قیمت کے بقدر دیت کا فیصلہ فرمایا یعنی اس کی قیمت کا بیسواں حصہ جیسا کہ آزاد آدمی کے دانتوں اور سر یا چہرہ کے زخم میں کیا جاتا ہے۔
٢٨٩٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن (الشعبي عن) (١) شريح بنحو ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی حضرت قاضی شریح سے اسی طرح روایت کرتے ہیں۔
٢٨٩٩٤ - حدثنا أبو بكر قال. حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: جراحة العبد من ثمنه كجراحة (الحر) (١) من ديته: العشر ونصف العشر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ غلام کے زخم کا بدلہ اس کی قیمت کے حساب سے یہ بعینہ اسی طرح ہے کہ جیسے آزاد آدمی کے زخم کا بدلہ اس کی دیت کا حساب سے ہوتا ہے یعنی دسواں اور بیسواں حصہ۔
٢٨٩٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: عقل العبد في ثمنه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ غلام کی دیت ا س کے ثمن کے حساب سے ہوگی۔
٢٨٩٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: جراحة العبد (في ثمنه مثل جراحة) (١) الحر في ديته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ غلام کے زخم کا بدلہ اس کی قیمت کے حساب سے یہ بالکل اسی طرح ہے کہ جیسے آزاد آدمی کا بدلہ اسکی دیت کے حساب سے اور زہری فرماتے ہیں کہ لوگوں کا قول ہے کہ یہ غلام تو ایک مال ہے لہذا اس کی قیمت میں جتنی کمی واقع ہوگی اسی کے حسا ب سے دیت ہوگی۔
٢٨٩٩٧ - (و) (١) قال الزهري: قال (أناس) (٢): إنما هو (مال) (٣) فعلى قدر ما انتقص من ثمنه.
٢٨٩٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن أيوب عن ابن سيرين قال: تجري جراحات العبيد على ما (يجري) (١) عليه جراحات الأحرار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین کا ارشاد ہے کہ غلاموں کے زخموں کے احکام اسی بنیاد پر جاری ہوتے ہیں کہ جس بنیاد پر آزاد آدمیوں کے زخموں کے احکام جاری ہوتے ہیں۔
٢٨٩٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود عن أبي حرة عن الحسن في حر أصاب من عبد شيئًا قال: يَردّ على مولاه ما نقص من ثمنه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن کا ارشاد ہے کہ اگر کوئی آزاد کسی غلام کو نقصان پہنچائے تو مالک کو اتنا مال ادا کرے گا جتنا ا کی قیمت میں سے کم ہوا ہے۔
٢٩٠٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: عقل العبد في ثمنه مثل عقل (الرجل) (١) الحر في ديته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز کا ارشاد ہے کہ غلام کی دیت اس کی قیمت میں یہ اسی طرح ہے کہ جیسے آزاد کا بدلہ اس کی دیت کے حساب سے ہے۔
٢٩٠٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن حماد بن سلمة عن حجاج عن حصين الحارثي عن الشعبي عن الحارث عن علي قال: تجري جراحات ⦗١١٩⦘ العبيد على ما تجري عليه جراحات الأحرار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ غلاموں کے زخموں کے احکام اسی بنیاد پر جاری ہوں گے کہ جس بنیاد پر آزاد آدمی کے زخموں کے احکام جاری ہوتے ہیں۔