٢٨٨٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: في إحدى البيضتين نصف الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ ایک حصہ میں آدھی دیت ہے۔
٢٨٩٠٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي إسحاق عن عاصم عن علي مثله] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کرتے ہیں۔
٢٨٩٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن مكحول عن زيد بن ثابت (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عروہ بن زبیر اور حضرت عمرو بن شعیب ان تمام کا ارشاد ہے کہ دونوں خصیے برابر ہیں۔
٢٨٩٠٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: في البيضتين الدية (وافية) (١) خمسون خمسون] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد کا ارشاد ہے کہ خصیتین میں دیت پوری ہوگی یعنی پچاس پچاس اونٹ ہوں گے۔
٢٨٩٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج [عن عطاء قال: قلت له: البيضتان؟ قال] (١): خمسون خمسون، ولم أسمعه من ثبت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج ، حضرت عطاء سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے ان سے خصیتین کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے کہا کہ پچاس پچاس اونٹ دیت ہیں لیکن میں نے یہ کسی مضبوط (ثقہ) راوی سے نہیں سنا۔
٢٨٩٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو خالد) (١) عن أشعث عن الشعبي عن مسروق عن عبد اللَّه قال: (البيضتان) (٢) سواء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ سے مروی ہے کہ خصیتین برابر ہیں (یعنی دیت میں) ۔
٢٨٩٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن الشعبي عن مسروق عن عبد اللَّه قال: (الأنثيان) (١) سواء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ کا ارشاد ہے کہ خصیتین دیت میں برابر ہیں۔
٢٨٩٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن داود عن سعيد ابن المسيب قال: في البيضة اليسرى ثلثا الدية، وفي اليمنى الثلث، قلت: (لم؟) (١) قال: لأن اليسرى إذا ذهبت لم يولد له، وإذا ذهبت اليمنى ولد له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ بائیں خصیہ میں دو تہائی دیت ہے اور دائیں میں ایک تہائی دیت ہے داؤد فرماتے ہیں کہ میں نے سوال کیا کہ ایسا کیوں ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ اس لیے ہے کہ جب بایاں خصیہ ضائع ہوجائے تو اولاد نہیں ہوتی اور اگر دایاں چلا جائے تو اولاد ہوسکتی ہے۔
٢٨٩١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور قال: ذكرت ذلك لإبراهيم فقال: هما سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور کا ارشاد ہے کہ میں نے یہ بات ابراہیم سے بیان کی تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ دونوں برابر ہیں۔