٢٨٠٤٥ - حدثنا وكيع عن ابن أبي رواد عن الضحاك قال: المسك ميتة ودم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی روّاد فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا : کہ مشک تو مردار اور خون ہے۔
٢٨٠٤٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن مجاهد أنه كره أن يجعل المسك في المصحف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے قرآن مجید کے نسخہ میں مشک لگانے کو مکروہ سمجھا۔
٢٨٠٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الربيع عن الحسن أنه كان يكره المسك للحي والميت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ حسن بصری زندہ اور مردہ کے مشک لگانے کو مکروہ سمجھتے تھے۔