کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: جس نے فارسی میں بات کرنے کی رخصت دی
❮
❯
٢٧٩٦٧ - حدثنا وكيع عن أبي خلدة قال: كلمني أبو العالية بالفارسية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو خلدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ نے مجھ سے فارسی میں بات کی ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27967
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27967، ترقيم محمد عوامة 26808)
٢٧٩٦٨ - حدثنا وكيع عن النهاس بن قهم قال: سمعت شيخًا بمكة يقول: أشرف أبو هريرة من هذا الباب على (هذا) (١) السوق، فقال: يا بني (فروخ) (٢) سحت وداست (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نھ اس بن قھم فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ کے کسی شیخ نے بیان کیا کہ حضرت ابوہریرہ اس دروازے سے اس بازار میں تشریف لائے اور فرمایا : اے بنو فروخ ! سحت وداست۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27968
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27968، ترقيم محمد عوامة 26809)
٢٧٩٦٩ - حدثنا وكيع عن شعبة عن محمد بن زياد عن أبي هريرة أن النبي ﷺ أتي (بتمر) (١) من الصدقة، فتناول الحسن بن علي تمرة فلاكها في فيه، فقال له النبي ﷺ: "كخ كخ، لا تحل لنا الصدقة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صدقہ کی کھجوریں لائی گئیں تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے ایک کھجور لے لی اور منہ میں چبانے لگے۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا : کخ کخ۔ نکالو نکالو۔ ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27969
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٠٧٢)، ومسلم (١٠٦٩).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27969، ترقيم محمد عوامة 26810)
٢٧٩٧٠ - حدثنا ابن فضيل عن حبيب بن أبي عمرة عن منذر الثوري قال: سأل رجل ابن الحنفية عن الجبن فقال: يا جارية اذهبي بهذا الدرهم فأشتري به ينيرًا، فاشترت به ينيرا ثم جاءت به -يعني الجبن- (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت منذرثوری فرماتے ہیں کہ کسی آدمی نے حضرت ابن حنفیہ سے پنیر مانگا ؟ آپ نے فرمایا : اے باندی یہ درہم لے جاؤ اور اس کا پنیر خرید لاؤ، پس وہ اس درہم کا پنیر خرید کرلے آئی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27970
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27970، ترقيم محمد عوامة 26811)