کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: مشرک سے مصافحہ کرنے کا بیان
❮
❯
٢٧٣٨٤ - حدثنا وكيع عن شعبة عن (أبي) (١) عبد اللَّه العسقلاني (قال: أخبرني) (٢) من رأى ابن محيريز يصافح نصرانيًا في مسجد دمشق (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبد اللہ العسقلانی فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے خبر دی جس نے حضرت ابن محیریز کو دیکھا کہ آپ نے دمشق کی مسجد میں ایک نصرانی سے ہاتھ ملایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27384
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27384، ترقيم محمد عوامة 26239)
٢٧٣٨٥ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن [أنه كان يكره أن يصافح المسلم اليهودي والنصراني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری مسلمان کے کسی یہودی یا نصرانی سے ہاتھ ملانے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27385
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27385، ترقيم محمد عوامة 26240)
٢٧٣٨٦ - حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن الحسن] (١) قال: إنما المشركون نجس فلا تصافحوهم، فمن صافحهم فليتوضأ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن نے ارشاد فرمایا : بیشک مشرکین تو نجس ہیں ان سے مصافحہ مت کرو، جس شخص نے ان سے مصافحہ کرلیا تو اس کو چاہیے کہ وہ وضو کرلے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27386
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27386، ترقيم محمد عوامة 26241)
٢٧٣٨٧ - حدثنا ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء قال: سألته عن مصافحة المجوسي فكره ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے مجوسی سے مصافحہ کرنے کے متعلق سوال کیا ؟ تو آپ نے اس کو مکروہ سمجھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27387
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27387، ترقيم محمد عوامة 26242)