٢٧٣٨٨ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن الشعبي أن (رسول اللَّه) (١) ﷺ تلقى جعفر بن أبي طالب فالتزمه، وقبّل ما (بين) (٢) عينيه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت جعفر بن ابی طالب سے ملے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو چمٹا لیا اور ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بوسہ لیا۔
٢٧٣٨٩ - حدثنا ابن فضيل عن حجاج بن دينار عن (١) ابن (٢) أبي عثمان أن عمر (اعتنق) (٣) حذيفة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عتبہ بن ابی عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مصافحہ کیا۔
٢٧٣٩٠ - حدثنا هشيم (عن) (١) أبي بلج قال: رأيت (عمرو) (٢) بن ميمون والأسود بن (هلال) (٣) التقيا واعتنق كل منهما صاحبه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بلج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون اور حضرت اسود بن ھلال کو ملتے ہوئے دیکھا۔ ان دونوں نے آپس میں معانقہ فرمایا۔
٢٧٣٩١ - حدثنا معتمر بن سليمان عن عباد بن عباد قال: رأيت أبا مجلز وخالد ⦗٢٤٩⦘ (الأثبج) (١) التقيا فاعتنق كل منهما صاحبه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباد بن عباد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو مجلز اور حضرت خالد اثبج کو دیکھا کہ جب دونوں ملے تو انہوں نے ایک دوسرے سے معانقہ کیا۔
٢٧٣٩٢ - حدثنا معتمر عن إياس بن (دغفل) (١) قال: (رأيت) (٢) أبا نضرة قبل خد الحسن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایاس بن دغفل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو نضرہ کو دیکھا آپ نے حسن بصری کے رخسارکا بوسہ لیا۔
٢٧٣٩٣ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال (١): (أخبرنا) (٢) ثابت عن معاذة العدوية قالت: كان أصحاب صلة (بن) (٣) (أشيم) (٤) إذا دخلوا عليه يلزم بعضهم بعضًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذۃ العدویہ فرماتی ہیں کہ حضرت صلہ بن اشیم کے اصحاب جب آپ کے پاس آتے تھے تو ان میں سے بعض بعض سے گلے ملتے تھے۔