٢٦٦٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن أبي ذئب عن عبد الرحمن بن (سعد) (١) قال: رأيت عثمان بن عفان وهو يبني الزوراء على بغلة شهباء مصفرًا لحيته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن سعد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان بن عفان کو مقام زوراء میں عمارت بناتے ہوئے بھورے رنگ کے خچر پر دیکھا ۔ آپ کی داڑھی کو زرد خضاب کیا ہوا تھا۔
٢٦٦٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن (سعيد) (١) عن (عبيد اللَّه) (٢) بن العيزار عن سعيد (المدني) (٣) قال: كنت مع أبي هريرة في جنازة وكان مصفرًا (للحيته) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید مدنی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ہمراہ ایک جنازہ میں تھا۔ اور آپ کی داڑھی زرد تھی۔
٢٦٦٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (أبي) (١) هلال قال: حدثني سوادة بن حنظلة قال: رأيت عليًا أصفر اللحية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سواد بن حنظلہ بیان کرتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو زرد داڑھی والا دیکھا۔
٢٦٦٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش قال: رأيت زيد بن وهب يصفر لحيته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن وہب کو اپنی داڑھی زرد کرتے دیکھا۔
٢٦٦٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر محمد بن جعفر عن ابن جريج عن عطاء قال: رأيت ابن عباس وابن عمر يصفران لحاهما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما دونوں کو اپنی داڑھیاں زرد کرتے دیکھا۔
٢٦٦٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر أنه كان يصفر لحيته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی داڑھی کو زرد خضاب کرتے تھے۔
٢٦٦٦٧ - [(حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا الفضل بن دكين عن حماد عن (٢) أبي غالب قال: رأيت أبا أمامة يصفر] (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو غالب سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ کو زرد خضاب کرتے دیکھا۔
٢٦٦٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن سليمان عن (حريز) (١) قال: رأيت عبد اللَّه بن (بسر) (٢) يصفر لحيته ورأسه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن بسر کو اپنی داڑھی اور سر پر زرد خضاب کرتے دیکھا۔
٢٦٦٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) خالد عن يزيد مولى سلمة قال: رأيت سلمة يصفر لحيته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید مولی سلمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سلمہ کو اپنی داڑھی کو زرد خضاب کرتے دیکھا۔
٢٦٦٧٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن إسماعيل قال: رأيت قيسا يصفر لحيته] (١) ورأيت (شبيل) (٢) بن عوف يصفر لحيته، وكان من أهل الطيالسة.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قیس کو اپنی داڑھی پر زرد خضاب کرتے دیکھا اور میں نے حضرت شبیل کو اپنی داڑھی پر زرد خضاب کرتے دیکھا۔ اور یہ مشائخ میں سے تھے۔
٢٦٦٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن خالد بن دينار قال: رأيت أنسًا وأبا العالية وأبا السوّار يصفرون لحاهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن دینار سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس اور حضرت ابو العالیہ اور حضرت ابو سوار کو اپنی داڑھیوں کو زرد خضاب کرتے دیکھا۔
٢٦٦٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن فطر قال: رأيت أبا وائل والقاسم وعطاء يصفرون لحاهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فطر سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو وائل ، حضرت قاسم اور حضرت عطاء کو اپنی داڑھیوں کو زرد خضاب کرتے دیکھا۔
٢٦٦٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (مروان) (١) عن داود (أبي) (٢) اليمان قال: رأيت عبد اللَّه بن أبي أوفى يصفر لحيته (٣).
مولانا محمد اویس سرور
داؤد ابو الیمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ کو اپنی داڑھی پر زرد خضاب کرتے دیکھا۔
٢٦٦٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (عبيد اللَّه) (١) عن سعيد بن أبي سعيد أن ابن جريج سأل ابن عمر قال: رأيتك تصفر لحيتك (بالورس) (٢)؟ فقال ابن عمر: أما (تصفيري) (٣) (لحيتي) (٤) فإني رأيت رسول اللَّه ﷺ يصفر لحيته (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابی سعید سے روایت ہے کہ حضرت ابن جریج نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا۔ کہا کہ میں آپ کو دیکھتا ہوں کہ آپ اپنی داڑھی پر ورس بوٹی کے ذریعہ زرد خضاب کرتے ہیں ؟ اس پر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : میرا اپنی داڑھی کو زرد خضاب کرنا تو (اس لئے ہے کہ) میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی داڑھی مبارک پر زرد خضاب کرتے دیکھا ہے۔
٢٦٦٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا المحاربي عن عبد الملك بن عمير قال: رأيت المغيرة بن شعبة يخضب بالصفرة، ورأيت جرير بن (عبد اللَّه) (١) يخضب ⦗٤٤⦘ بالصفرة والزعفران (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن عمیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ ابن شعبہ کو زرد خضاب کرتے دیکھا اور میں نے حضرت جریر بن عبد اللہ کو زردی اور زعفران کا خضاب کرتے دیکھا۔
٢٦٦٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا المحاربي عن الحسن بن عبيد اللَّه قال: رأيت الأسود وابن الأسود يصفران لحاهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبید اللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود اور حضرت ابن الاسود کو دیکھا۔ یہ دونوں اپنی داڑھیوں پر زرد خضاب کر رہے تھے۔
٢٦٦٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن المستمر بن الريان عن أبي الجوزاء أنه كان يصفر لحيته، وأن أبا نضرة كان يصفر لحيته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مستمرم بن ریان، حضرت ابو الجوزاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی داڑھی کو زرد خضاب کیا کرتے تھے۔ اور حضرت ابو نضرہ اپنی داڑھی کو زرد خضاب کیا کرتے تھے۔
٢٦٦٧٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن عيسى بن طهمان قال: رأيت أنسًا يصفر لحيته] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن طہمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو اپنی داڑھی پر زرد خضاب کرتے دیکھا۔
٢٦٦٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن ابن الغسيل عن عاصم ابن عمر بن قتادة قال: أتانا جابر بن عبد اللَّه وقد أصيب بصرُه، مصفرًا لحيته ورأسه بالورس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم بن عمر بن قتادہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے۔ (جبکہ ان کی نظر خراب تھی) انہوں نے اپنی داڑھی اور سرپر زرد خضاب کیا ہوا تھا۔
٢٦٦٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل قال: حدثنا ابن الغسيل قال: رأيت سهل بن سعد مصفر اللحية، له جُميمة (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الغسیل بیان کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سہل بن سعد کو داڑھی پر زرد خضاب کیا ہوا دیکھا۔ آپ کی زلفیں بھی تھیں۔
٢٦٦٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن سماك قال: رأيت جابر ابن سمرة يصفر لحيته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہ کو اپنی داڑھی پر زرد خضاب کرتے دیکھا۔