٢٦٣٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام (عن) (١) (سعيد) (٢) عن يحيى بن عبد اللَّه بن مالك أن النبي ﷺ كان يصبغ ثيابه بالزعفران حتى العمامة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن عبد اللہ بن مالک سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے کپڑوں کو زعفران سے رنگا کرتے تھے یہاں تک کہ عمامہ کو بھی۔
٢٦٣٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن حصين عن عمر بن جاوان عن الأحنف بن قيس قال: جاء عثمان وعليه ملية له صفراء، قد قنع بها رأسه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت احنف بن قیس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عثمان تشریف لائے اور آپ پر آپ کی چادر پیلے رنگ کی تھی جس سے آپ نے اپنے سر کو ڈھانپا ہوا تھا۔
٢٦٣٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن عمرو بن ميمون أن عمر كان عليه يوم أصيب ثوب أصفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ جس دن حضرت عمر پر حملہ ہوا اس دن آپ نے پیلے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔
٢٦٣٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن الأعمش عن أبي ظبيان قال: رأيت على علي قميصًا وإزارًا أصفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ظبیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر پیلے رنگ کی قمیص اور ازار دیکھی۔
٢٦٣٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن رجل من ولد الزبير يقال له عباد بن حمزة، أن الزبير بن العوام كانت عليه عمامة صفراء (معتجرًا) (١) بها، فنزلت الملائكة وعليهم عمائم صفر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبیر کی اولاد میں سے عباد بن حمزہ نامی شخص سے روایت ہے کہ حضرت زبیر بن عوام کے سر پر پیلے رنگ کا عمامہ یوں بندھا ہو اتھا کہ ٹھوڑی سے نیچے اس کا کوئی حصہ نہیں تھا تو فرشتے اترے اور انہوں نے بھی پیلے رنگ کی پگڑیاں باندھی ہوئی تھیں۔
٢٦٣٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: رأيت على ابن الحنفية مطرفًا أصفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہابن الخنفیہ پر پیلے رنگ کی چادر دیکھی۔
٢٦٣٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن إسماعيل بن أبي خالد قال: رأيت علي مصعب بن سعد إزارًا أصفر وهو يجلس مع المساكين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن خالد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مصعب بن سعید (کے جسم) پر پیلے رنگ کی ازار دیکھی جبکہ وہ مساکین کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔
٢٦٣٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي (ظبيان) (١) قال: رأيت على علي إزارًا أصفر (و) (٢) خميصة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ظبیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر پیلے رنگ کی ازار دیکھی جو نشانات والی روئی سے بنی ہوئی تھی۔
٢٦٣٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمرو بن (مروان) (١) قال: رأيت على إبراهيم إزارًا أصفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرزوق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم پر زرد رنگ کا ازار دیکھا۔
٢٦٣٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (حنش) (١) بن الحارث قال: رأيت على إبراهيم رداء أصفر وثوبًا أصفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنش بن حارث سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم پر زرد رنگ کی چادر اور زرد کپڑا دیکھا۔
٢٦٣٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن مالك بن مغول عن أكيل قال: ما رأيت إبراهيم في صيف قط إلا وعليه ملحفة صفراء وإزار أصفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اکیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو سردیوں میں جب بھی دیکھا تو آپ پر زرد رنگ کی چادر اور زرد رنگ کا ازار ہوتا تھا۔
٢٦٣٦٥ - (و) (١) قال: حدثنا مالك بن مغول قال: رأيت حمادًا يصلي وعليه إزار أصفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن مغول بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد کو نماز پڑھتے دیکھا جبکہ ان (کے جسم) پر زرد رنگ کا ازار تھا۔
٢٦٣٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي قال: رأيت على عبد اللَّه بن (الحسن) (١) ملحفة صفراء يحتبي بها في المسجد الحرام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن حسن پر ایک زرد رنگ کی چادر دیکھی جس کے ذریعہ انہوں نے مسجد حرام میں (اپنے) گھٹنوں اور کمر کو باندھا ہوا تھا۔
٢٦٣٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن محمد بن عبد الرحمن عن محمد بن شرحبيل عن قيس بن سعد قال: أتانا النبي ﵇ (١) فوضعنا له ماء يتبرد به، فاغتسل، ثم أتيته بملحفة صفراء فرأيت أثر الورس على عكنه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن سعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے پانی رکھا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ٹھنڈک حاصل کرنی تھی۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل کیا پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس زرد رنگ کی چادر لایا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیٹ کی سلوٹ پر ورس (بوٹی) کا اثر دیکھا۔