٢٤١٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء في الرجل يدفع إلى الرجل مالا مضاربة (على) (١) أنه ضامن، قال: ليس بضامن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جو کسی کو مال مضاربت اس شرط پردے کہ وہ اس مال کا ضامن بھی ہوگا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ضامن نہیں ہوگا۔
٢٤١٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (سواء) (١) عن سعيد عن قتادة عن عكرمة قال: كل شرط في مضاربة فهو ربا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ مضاربت میں ہر قسم کی شرط سود ہے۔ اور یہی حضرت قتادہ کا قول ہے۔
٢٤١٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن أشعث عن الحسن أنه سئل عن رجل دفع إلى رجل مالا مضاربة وضمنه إياه، قال: الربح بينهما، ولا يلتفت إلى ضمانه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے کو مال مضاربت دیا اور اس کو ضامن بنایا ؟ آپ نے فرمایا : جو نفع ہے وہ ان دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا اور اس کے ضمان کی طرف التفات نہ کیا جائے گا۔