٢٤١٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث قال: قال عمر بن الخطاب: إذا كان للمشرك مملوك فأسلم، أنتزع منه فيبيع للمسلمين ورد ثمنه على صاحبه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : مشرک کا غلام اگر مسلمان ہوجائے ، تو اس سے لے کر وہ غلام مسلمانوں کو فروخت کردیا جائے گا اور اس کا ثمن اس کے مشرک آقا کو دے دیا جائے گا۔
٢٤١٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن إسماعيل بن أمية عن (عمر) (١) بن عبد العزيز أنه كان يأمر ببيع رقيق أهل الذمة إذا أسلموا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز ذمیوں کے غلاموں کو بیچ دینے کا حکم فرماتے ہیں اگر وہ اسلام لے آئیں۔
٢٤١٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن قال: إذا أسلمت أم ولد النصراني سعت في قيمتها، وإذا أسلمت (أمته) (١) باعها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر نصرانی کی ام ولد مسلمان ہوجائے وہ اپنی قیمت کی ادائیگی کی کوشش کرے گی، اور اگر باندی اسلام لے آئے تو اس کو فروخت کردیا جائے گا۔
٢٤١٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: إذا أسلم عبد الذمي فرق بينه وبين مولاه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر ذمی کا غلام مسلمان ہوجائے تو اس کے اور اس کے آقا کے درمیان جدائی کردی جائے گی۔
٢٤١٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مبارك عن الحسن قال: (من) (١) كان [من] (٢) (فتيتهم) (٣) فأسلم فهو حر، وما اشتروا من سبي المسلمين فأسلم بيع في المسلمين.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ ذمیوں کے غلاموں میں سے جو مسلمان ہوجائے وہ آزاد ہوجائے گا، اگر ذمی مسلمانوں کے کسی قیدی کو خرید لیں پھر وہ مسلمان ہوجائے تو وہ غلام مسلمانوں کو فروخت کردیا جائے گا۔
٢٤١٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الربيع عن الحسن قال: إذا أسلم عبد الذمي رفع إلى الإمام فباعه (في) (١) المسلمين، ودفع ثمنه إلى مولاه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر ذمی کا غلام مسلمان ہوجائے تو اس کو امیر کے پاس لے جایا جائے گا اور اس کو مسلمانوں کو فروخت کردیا جائے، اور اس کا ثمن اس کے آقا کو دے دیا جائے گا۔
٢٤١٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (معن) (١) بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: مضت السنة أن لا يسترق كافر مسلما (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ سنت پختہ ہوچکی ہے کہ کافر شخص مسلمان کو غلام نہیں بنا سکتا۔