کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو حضرات اِس کو ناپسند کرتے ہیں کہ کیل شدہ چیز کی کیل شدہ کے ساتھ بیع سلم کی جائے
حدیث نمبر: 24123
٢٤١٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا يسلم ما يكال (فيما يكال) (١) ولا يسلم ما يوزن فيما يوزن.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ کیلی چیزوں کی کیلی چیزوں کے مقابلہ میں بیع سلم نہ کی جائے اسی طرح وزنی چیزوں کی وزنی چیزوں کے بدلے بیع سلم نہ کی جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24123
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24123، ترقيم محمد عوامة 23096)
حدیث نمبر: 24124
٢٤١٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن ابن جريج عن عبد اللَّه بن طاوس عن (أبيه) (١) قال: لا يُسلم (طعامٌ) (٢) في طعام ولا (طعام) (٣) في لحم، وكان لا يرى بأسا أن يسلم طعاما في الشاة القائمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ کھانے کی کھانے کے بدلہ میں بیع سلم نہیں کی جائے گی اور نہ ہی گوشت کی گوشت کی بدلہ میں بیع سلم کی جائے گی۔ البتہ وہ اس بات میں حرج نہیں سمجھتے تھے کہ کھانے کی بیع سلم زندہ بکری کے ساتھ کی جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24124
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24124، ترقيم محمد عوامة 23097)
حدیث نمبر: 24125
٢٤١٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن (ابن) (١) سالم (٢) قال: قال الشعبي: لا يشتري شيئا يكال بشيء (يكال) (٣) إلى أجل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کیلی چیزوں کی کیلی چیزوں کے ساتھ سلم کرتے ہوئے مت فروخت کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24125
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24125، ترقيم محمد عوامة 23098)
حدیث نمبر: 24126
٢٤١٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب (بن) (١) عطاء عن ابن أبي عروبة عن الحسن وقتادة أنهما كرها أن يسلم طعاما في طعام.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت قتادہ کھانے کی کھانے کے بدلہ سلم کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24126
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24126، ترقيم محمد عوامة 23099)
حدیث نمبر: 24127
٢٤١٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: لا بأس أن يسلم ما يكال فيما يكال (و) (١) ما يوزن فيما يوزن، إنما هو (طعام) (٢) (بطعام) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ کیلی چیزوں کی کیلی چیزوں کے ساتھ اور وزنی چیزوں کی وزنی چیزوں کے ساتھ سلم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بیشک یہ کھانے کے بدلہ میں کھانا وصول کرنا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24127
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24127، ترقيم محمد عوامة 23100)