کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ راستہ میں پڑا ہوا نومولود بچہ اگر ملے تو وہ آزاد شمار ہو گا
٢٣٢٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن زهير (العبسي) (١) أن رجلًا التقط لقيطًا فأتى به عليًّا فأعتقه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہیر سے مروی ہے کہ ایک شخص کو نومولود بچہ پڑا ہوا ملا وہ اس کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے کر آیا آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو آزاد فرما دیا۔ ( اس کو غلام شمار نہیں فرمایا)
٢٣٢٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري سمع سنينًا (١) أبا (جميلة) (٢) يقول: وجدت منبوذًا فذوه عريفي لعمر، فأتيته فقال: هو حر وولاؤه (٣) و (رضا عنه) (٤) علينا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سنین ابو جمیلہ فرماتے ہیں مجھے ایک بچہ ملا ۔ میرے واقف کار نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اس کا ذکر فرمایا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : وہ آزاد ہے اور اس کی ولاء تمہارے لئے ہے اور اس کی پرورش ہمارے ذمہ ہے۔
٢٣٢٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم ⦗١٩٧⦘ في اللقيط قال: (نيته) (١) إن نوى أن يكون حرًا فهو حر وإن نوى أن يكون عبدًا فهو عبد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ نومولود بچہ جو پڑا ہوا ملے اس کے متعلق فرماتے ہیں کہ اگر اٹھانے والے نے آزادی کی نیت کی ہو تو وہ آزاد ہے اور اگر غلامی کی نیت کی ہو تو وہ غلام ہے۔
٢٣٢٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن الحسن بن (عمرو عن) (١) فضيل عن إبراهيم قال: اللقيط حر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نومولود بچہ اگر ملے تو وہ آزاد شمار ہوگا۔
٢٣٢٨٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي خالد عن عامر قال: اللقيط حر] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ سے بھی یہی مروی ہے۔
٢٣٢٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا زكريا عن عامر قال: اللقيط لا يسترق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کہیں گرا ہوا بچہ ملے تو اس کو غلام نہیں بنایا جائے گا۔
٢٣٢٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: اللقيط حر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نومولود بچہ اگر پڑا ہو املے تو وہ آزاد شمار ہوگا۔
٢٣٢٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عمرو بن دينار عن الزهري عن رجل من الأنصار أن عمر بن الخطاب أعتق لقيطًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نومولود بچہ جو پڑا ہوا ملا تھا اس کو آزاد فرما دیا۔
٢٣٢٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن اللقيط (فقالا) (١): هو حر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے نومولود بچہ جو پڑا ہو ملے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ انہوں نے فرمایا وہ آزاد شمار ہوگا۔ حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے پوچھا کہ یہ کس سے مروی ہے آپ رحمہ اللہ نے فرمایا حسن بصری اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے۔
٢٣٢٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن زهير بن أبي ثابت عن ذهل بن أوس عن تميم بن مسيح قال: خرجت من الدار وليس لي ولد فوجدت لقيطًا فأتيت به عليًّا فألحقه في مائه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت تمیم بن مسیح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں گھر سے نکلا میری کوئی اولاد نہ تھی مجھے نومولود بچہ پڑا ہوا ملا۔ میں اس کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے کر حاضر ہوا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو محلہ والوں کے ساتھ ملا دیا۔
٢٣٢٩٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن سليمان الشيباني عن حوط (عن) (١) إبراهيم قال: قال عمر: هم مملوكون] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ غلام شمار ہوں گے۔
٢٣٢٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال) (١): حدثنا سفيان عن موسى الجهني قال: رأيت ولد زنا ألحقه علي في مائه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
موسیٰ الجھنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے راستہ میں ولد الزنا پڑا ہوا دیکھا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کو محلہ والوں کے ساتھ ملا دیا۔
٢٣٢٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن عبد اللَّه بن (حبيب) (١) ابن أبي ثابت قال: جاء كتاب عمر بن عبد العزيز إلى أهل مكة أن اللقيط حر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے اہل مکہ کو تحریر فرمایا : نومولود بچہ جو پڑا ہوا ملے وہ آزاد شمار ہوگا۔