حدیث نمبر: 17833
١٧٨٣٣ - حدثنا حفص عن الشيباني عن عكرمة قال: المستحاضة يأتيها زوجها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ مستحاضہ کا خاوند اس سے وطی کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 17834
١٧٨٣٤ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن حميد عن بكر بن عبد اللَّه قال: بلغني أن الحجاج قال: (إذا شكت) (١) في الحيض (٢) اغتسلت وصلت ولا يقربها حتى تطهر فقال: بئس ما قال! الصلاة أعظم حرمة.
مولانا محمد اویس سرور
ایک مرتبہ حجاج نے بیان کیا کہ جب عورت کو حیض کا شک ہو تو وہ غسل کرکے نماز پڑھ لے اور اس کا خاوند اس کے قریب اس وقت تک نہ جائے جب تک پاک نہ ہوجائے۔ کسی نے کہا کہ اس نے بدترین بات کی ہے کیونکہ نماز زیادہ احترام والی چیز ہے۔
حدیث نمبر: 17835
١٧٨٣٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن سالم عن الشعبي عن علي قال: يأتيها زوجها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مستحاضہ کا خاوند اس سے جماع کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 17836
١٧٨٣٦ - حدثنا أسباط بن محمد عن أشعث عن عطاء قال: يأتيها زوجها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مستحاضہ کا خاوند اس سے جماع کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 17837
١٧٨٣٧ - حدثنا حماد بن خالد عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: يغشاها زوجها إن شاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ مستحاضہ کا خاوند اگر چاہے اس سے جماع کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 17838
١٧٨٣٨ - حدثنا غندر (عن) (١) شعبة عن حماد في المستحاضة: يأتيها زوجها (وتصوم) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ مستحاضہ کا خاوند اس سے جماع کرسکتا ہے اور وہ روزہ بھی رکھے گی۔
حدیث نمبر: 17839
١٧٨٣٩ - حدثنا (وكيع عن سالم) (١) عن سعيد بن جبير قال: يأتيها، الصلاة أعظم حرمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ مستحاضہ کا خاوند اس سے جماع کرسکتا ہے۔ اور نماز زیادہ حرمت والی چیز ہے۔
حدیث نمبر: 17840
١٧٨٤٠ - حدثنا غندر عن سعيد عن قتادة عن ابن المسيب والحسن في المستحاضة: تصوم وتصلي وتقضي المناسك ويغشاها زوجها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ مستحاضہ روزہ رکھے گی اور نماز پڑھے گی اور مناسک ادا کرے گی اور اس کا خاوند اس سے جماع کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 17841
١٧٨٤١ - حدثنا حفص عن أشعث، عن الحكم وحماد، عن إبراهيم قال: المستحاضة تصوم وتصلي ويأتيها زوجها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ مستحاضہ روزہ رکھے گی اور نماز پڑھے گی اور اس کا خاوند اس سے جماع کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 17842
١٧٨٤٢ - حدثنا وكيع عن معمر بن موسى عن أبي جعفر قال: المستحاضة (١) يأتيها زوجها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ مستحاضہ کا خاوند اس سے جماع کرسکتا ہے۔