١٦٥٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: [كانوا إذا أتوا المريض لم يحج أمروه أن ينحر (بدنه) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ صحابہ کرام جب کسی مریض کے پاس آتے جس نے حج نہ کیا ہو تو اس کو اونٹ کی قربانی کا حکم فرماتے ۔
١٦٥٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا] (١) يستحبون إذا لم يكن حج أن يوصي بهدي.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ جب حج نہ کرسکے تو قربانی کی وصیت کر دے۔