کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
حدیث نمبر: 16290
١٦٢٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا أن يدخل مكة ليلًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ رات کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہوا جائے۔
حدیث نمبر: 16291
١٦٢٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا يضرك دخلت مكة ليلًا أو نهارًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ رات یا دن جب مرضی مکہ مکرمہ میں داخل ہو جاؤ کوئی نقصان نہیں۔
حدیث نمبر: 16292
١٦٢٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أفلح قال: دخلت مكة مع القاسم ليلًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں حضرت قاسم کے ساتھ رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہوا۔
حدیث نمبر: 16293
١٦٢٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن عطاء بن السائب عن إبراهيم قال: كانوا يحبون أن يخرجوا من الكوفة ليلًا وأن يدخلوا مكة نهارًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند فرماتے تھے رات کے وقت کوفہ سے نکلا جائے اور دن کو مکہ مکرمہ میں داخل ہوا جائے۔
حدیث نمبر: 16294
١٦٢٩٤ - [[حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم عن علقمة أنه دخل مكة ليلًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ رات کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے۔
حدیث نمبر: 16295
١٦٢٩٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حصين عن سالم أنه دخل مكة ليلًا] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم دن میں مکہ مکرم میں داخل ہوئے۔
حدیث نمبر: 16296
١٦٢٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع [عن العمري عن نافع عن ابن عمر أنه دخل مكة نهارًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما دن کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے۔
حدیث نمبر: 16297
١٦٢٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع] (١) عن سفيان عن سالم قال: دخلت مع سعيد بن جبير مكة ليلًا]] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہوا۔
حدیث نمبر: 16298
١٦٢٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عبد الرحمن بن الأسود أن (أباه) (١) كان يدخل مكة ليلًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت الاسود رات کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہوتے تھے۔
حدیث نمبر: 16299
١٦٢٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حميد قال: سألت طاوسًا عن رجل دخل مكة ليلًا، فقال: أو ليس تلك الغنيمة الباردة؟.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے رات کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ کیا ٹھنڈک غنیمت نہیں ہے ؟ ! پھر میں نے حضرت قاسم اور حضرت عطاء سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ حضرات نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔
حدیث نمبر: 16300
١٦٣٠٠ - فسألت القاسم وعطاء عن ذلك فلم (يريا) (١) به بأسًا.
حدیث نمبر: 16301
١٦٣٠١ - (١) قال: وحدثني يعلى بن حكيم أن سعيد بن جبير قدم مكة ليلًا (وطاف) (٢) (فما علمنا به) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن حکم فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رات کو مکہ تشریف لائے اور طواف فرمایا، پس ہمیں نہیں معلوم تھا اس کے متعلق، اور حضرت عمر بن عبد العزیز نے اسی طرح کیا۔
حدیث نمبر: 16302
١٦٣٠٢ - وفعل ذلك عمر بن عبد العزيز.
حدیث نمبر: 16303
١٦٣٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن محمد بن عباد عن عبد اللَّه بن السائب قال: كنت أصلي بالناس في رمضان، فبينا أنا أصلي سمعت تكبير عمر على باب المسجد (١) قدم معتمرًا فدخل فصلّى خلفي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن السائب فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک میں لوگوں کو نماز پڑھا رہا تھا کہ اچانک میں نے مسجد میں حضرت عمر کی آواز سنی جو عمرہ کر رہے تھے، آپ تشریف لائے اور میری اقتدا میں نماز ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 16304
١٦٣٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ابن جريج عن (مزاحم بن أبي مزاحم) (١) عن عبد العزيز بن عبد اللَّه بن خالد بن أسيد عن محرش الكعبي أن رسول اللَّه ﷺ اعتمر من الجعرانة، ثم أصبح بالجعرانة كبائت، فلما زالت الشمس ⦗٨٠⦘ راح في بطن سرف حتى جامع الطريق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محرش الکعبی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام جعرانہ سے عمرہ فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات گزارنے والے کی طرح صبح کی، جب سورج زائل ہونا شروع ہوا تو آپ بطن سرف میں چلے، یہاں تک کہ آپ نے راستوں کو ملا لیا۔
حدیث نمبر: 16305
١٦٣٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن صالح بن أبي الأخضر عن رجل (١) يقال له خالد عن مولاة لهم عن جدتها أن الحسن والحسين قدما مكة ليلًا فطافا ثم خرجا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن ابی الاخضر سے مروی ہے کہ حضرات حسنین رات کے وقت مکہ مکرمہ تشریف لاتے، طواف فرماتے اور واپس تشریف لے جاتے۔
حدیث نمبر: 16306
١٦٣٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن إسماعيل بن أمية عن مزاحم (بن أبي مزاحم) (١) عن عبد العزيز بن عبد اللَّه بن (خالد) (٢) بن أسيد عن محرش أن النبي ﷺ اعتمر من الجعرانة ثم رجع إليها كبائت، قال: ورأيت ظهره فإنه سبيكة فضة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محرش سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام جعرانہ سے عمرہ فرمایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کی طرف لوٹے رات گزارنے والے کی طرح، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کمر مبارک کو دیکھا وہ چاندی کی دھات کی طرح چمک رہی تھی۔