١٦٢٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي (ذئب) (١) عن الحارث بن عبد الرحمن أنه أخبره من رأى عمر يغتسل بعرفة وهو يلبي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جس نے عرفات میں حضرت عمر کو غسل کرتے ہوئے دیکھا اس وقت وہ تلبیہ پڑھ رہے تھے۔
١٦٢٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) أبو معاوية وابن فضيل عن الأعمش عن عمارة بن عمير عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد اللَّه أنه اغتسل ثم راح إلى عرفة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ نے غسل فرمایا پھر عرفات کی طرف چلے۔
١٦٢٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا راح إلى (المعرف) (١) اغتسل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب عرفات جانے کا ارادہ فرماتے تو اولا غسل فرماتے ۔
١٦٢٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد قال: اغتسل مجاهد يوم عرفة وأنا معه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے عرفات میں غسل فرمایا اس وقت میں آپ کے ساتھ تھا۔
١٦٢٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن إسرائيل عن جابر (عن) (١) عبد الرحمن بن الأسود أن أباه كان يغتسل يوم عرفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت الاسود عرفات والے دن غسل فرمایا کرتے تھے۔
١٦٢٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: امض إلى عرفات، فإذا كان عند زوال الشمس فاغتسل إن وجدت ماء، وإلا فتوضأ.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ عرفات چلے جاؤ جب سورج زوال کے قریب ہو تو اگر پانی موجود ہو تو غسل کرلو وگرنہ وضو کرلو۔
١٦٢٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن يزيد (عن) (١) عبد الرحمن (ابن) (٢) أبي ليلى قال: الغسل يوم عرفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ عرفات والے دن غسل کیا جائے گا۔