١٦٢٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن أبي حسان عن ابن عباس أن النبي ﵇ قلد نعلين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹ کو نعلین کا قلادہ باندھا۔
١٦٢٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن عبيد اللَّه عن نافع قال: كان ابن عمر يجمع (نعله) (١) من السنة فيقلدها (بدنته) (٢)، فإذا عجزت اشترى نعالا جددا فقلدها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سال میں جوتوں کو جمع فرماتے پھر ان کے ساتھ اونٹ کو قلادہ باندھتے، اور اگر عاجز آجاتے تو نئے جوتے خرید کر اس کو قلادہ ڈالتے۔
١٦٢٧٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر أنه كان يقلد بدنته نعلين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نعلین کا قلادہ ڈالتے۔
١٦٢٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم الأحول عن أبي (مجلز) (١) عن ابن عمر قال: قلدها حرابة أذن مزادة (٢)] (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اونٹ کو مشکیزہ کے منہ کے برابر کھجور کی چھال کی رسی سے قلادہ باندھا۔
١٦٢٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي (رواد) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه قلد مرة زوجًا جديدًا مجردًا (مُشرَكًا) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک بار اونٹ کو قلادہ باندھا تسمہ والی کاٹے ہوئے نئے جوتیوں کے جوڑے سے۔
١٦٢٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي (مجلز) (١) عن ابن عمر بنحو من حديث سفيان عن عاصم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اسی طرح مروی ہے۔