کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھے
١٦٠٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عبد الملك عن أبي جعفر قال: دعي النبي ﷺ (بناقته) (١) (بالبيداء) (٢) فركبها فلما انبعثت به راحلته لبى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیداء اونٹنی منگوائی، جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھا۔
١٦٠٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن عن خالد [بن أبي بكر قال: رأيت القاسم بن محمد أهل حين انبعثت به راحلته من فناء مسجد ذي الحليفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد کو ذوالحلیفہ کی مسجد سے سواری پر سوار ہو کر جاتے وقت تلبیہ پڑھتے ہوئے دیکھا۔
١٦٠٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن عن خالد] (١) أنه رأى سالمًا فعل مثل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد نے حضرت سالم کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا۔
١٦٠٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه أن النبي ﷺ صلّى في مسجد ذي الحليفة، فلما استوت به راحلته بفناء المسجد أهل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد ذوالحلیفہ میں نماز ادا فرمائی، پھر جب مسجد کے ایک طرف آپ کی سواری تیار کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تلبیہ پڑھا۔
١٦٠٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن يحيى بن سعيد عن نافع عن ابن عمر قال: (كان) (١) إذا انبعثت به راحلته لبى (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب سواری پر سوار ہو کر چل پڑتے تو تلبیہ پڑھتے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جب تک مقام بیداء نہ پہنچتیں تلبیہ نہ پڑھتیں۔
١٦٠٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن خيثمة قال: كانوا يحبون التلبية إذا استوى بعيره به قائمًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام پسند کرتے تھے کہ جب سواری پر سوار ہوں تو تلبیہ پڑھیں۔
١٦٠١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد عن (حسن) (١) عن إسماعيل بن أبي خالد عن رجاء أن علقمة كان إذا جلس على الراحلة أخذ في التلبية فتنبعث (به) (٢) وهو يلبي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رجائ سے مروی ہے کہ حضرت علقمہ جب سواری پر سوار ہوئے تو تلبیہ پڑھنا شروع کردیا، پھر وہ سواری پر بیٹھے ہوئے تلبیہ پڑھتے رہے۔
١٦٠١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا وضع رجله في (الغرز) (١) وانبعثت به راحلته قائمة أهل من ذي الحليفة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب رکاب میں پاؤں مبارک رکھتے اور سواری آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لے کر چلتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام ذوالحلیفہ سے تلبیہ پڑھتے۔