مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يقول: يلبي إذا انبعثت به (راحلته) باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھے
حدیث نمبر: 16006
١٦٠٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه أن النبي ﷺ صلّى في مسجد ذي الحليفة، فلما استوت به راحلته بفناء المسجد أهل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد ذوالحلیفہ میں نماز ادا فرمائی، پھر جب مسجد کے ایک طرف آپ کی سواری تیار کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تلبیہ پڑھا۔