١٥٨٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن ليث عن مجاهد (قال) (١): في بيض النعام درهم في كل بيضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد شتر مرغ کے انڈوں کے متعلق فرماتے ہیں کہ ہر انڈے کے بدلے ایک درھم ادا کرے۔
١٥٨٩٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن داود عن الشعبي قال: في بيض النعام قيمته] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ شتر مرغ کے انڈے میں اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
١٥٨٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن خصيف عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه قال: في بيض النعام قيمته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے بھی یہی مروی ہے۔
١٥٨٩٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم قال: ⦗٥٣٤⦘ (في) (١) (بيض) (٢) النعام قيمته] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے بھی یہی مروی ہے۔
١٥٨٩٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن جريج عن عبد اللَّه بن (ذكوان) (١) أن النبي ﷺ (٢) سئل عن محرم أصاب بيض نعام قال: " (فرأى) (٣) عليه في كل بيضة: صيام يوم أو إطعام مسكين" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ذکوان سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ محرم اگر شتر مرغ کے انڈے توڑ دے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر انڈے کے بدلے ایک دن کا روزہ یا مسکین کو کھلانا کھلانے کو ٹھہرایا۔
١٥٨٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن أبي (الزناد) (١) عن عائشة عن النبي ﷺ (٢) بنحو (٣) من حديث حفص عن ابن (جريج) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
١٥٨٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع وابن نمير عن الأعمش عن إبراهيم عن عمر قال: في بيض النعام قيمته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ شتر مرغ کے انڈے میں اس کی قیمت لازم ہے۔
١٥٨٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن طلحة بن عبيد اللَّه قال: سألت طاوسا عن بيض الحجل يصيبه المحرم؟ قال: فيه قيمته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے شتر مرغ کے انڈے کے متعلق دریافت کیا کہ اگر محرم اس کو توڑ دے ؟ آپ نے فرمایا کہ اس کی قیمت لازم ہے۔
١٥٩٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن ابن سيرين أنه قال: في بيض (النعام) (١) أشار (به) (٢) رجل حرام (لحلال) (٣) صيام يوم أو إطعام مسكين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین شتر مرغ کے انڈے کے متعلق فرماتے ہیں جب محرم شخص حلال آدمی کو اس کا اشارہ کرے تو ایک روزہ یا ایک مسکین کا کھانا کھلانا لازم ہے۔
١٥٩٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (ابن) (١) أبي ليلى عن عطاء عن ابن عباس قال: في (كل) (٢) بيضتين درهم وفي كل بيضة نصف درهم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ دو انڈوں پر ایک درھم اور ایک انڈے کے بدلے نصف درہم لازم ہے۔
١٥٩٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن حجاج عن أبي الزبير عن جابر عن عمر أنه قال: في البيض قيمته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ اس کی قیمت لازم ہے۔
١٥٩٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن (١) ابن أبي عروبة عن مطر الوراق عن معاوية بن قرة أن رجلًا أوطأ بعيره بيض نعام. فسأل عليًا فقال: عليك لكل بيضة (ضراب) (٢) (ناقة) (٣) [أو (جنين) (٤) (ناقة) (٥)] (٦) فانطلق إلى رسول اللَّه ⦗٥٣٦⦘ ﷺ فأخبره (بما) (٧) قال، (فقال) (٨): "قد قال ما سمعت، (عليك) (٩) في (كل) (١٠) بيضة صيام يوم أو إطعام مسكين" (١١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاویہ بن قرہ سے مروی ہے کہ ایک شخص کے اونٹ نے شتر مرغ کے انڈے روند ڈالے، اس نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا ؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ تجھ پر اونٹنی کا بچہ لازم ہے، وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی خبر دی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تحقیق جو اس نے کہا وہ تو نے سن لیا، تجھ پر ہر انڈے کے بدلے ایک روزہ یا ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔
١٥٩٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن داود عن الشعبي قال: ثمنه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ انڈوں کی قیمت لازم ہے۔
١٥٩٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن أشعث عن محمد قال: صيام يوم أو (إطعام) (١) مسكين.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ ایک دن کا روزہ یا ایک مسکین کا کھانا ہے۔
١٥٩٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن (لاحق) (١) ابن حميد عن أبي عبيدة أن ابن مسعود قال في ذلك: عليك لكل بيضة صيام يوم أو طعام مسكين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ ہر انڈے کے بدلے ایک دن کا روزہ یا ایک مسکین کا کھانا لازم ہے۔
١٥٩٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: (سئل) (١) الحكم عن بيض حمام الحرم، فقال: في (بيضته) (٢) مد من طعام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے حرم کے شتر مرغ کے انڈے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا ہر انڈے کے بدلے ایک مد کھانا ہے۔