١٥٥٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية ووكيع عن ابن (جريج) (١) عن عطاء أن رسول اللَّه ﷺ رمل من الحجر إلى الحجر ثلاثًا، ومشى سائر ذلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر اسود سے لے کر حجر اسود تک تین بار رمل فرمایا، اور باقی چکروں میں چلے۔ حضرت وکیع کی روایت میں باقی چکروں کا اضافہ نہیں ہے۔
١٥٥٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن يحيى بن سعيد عن عبد اللَّه بن عامر بن ربيعة أن عمر بن الخطاب رمل ما بين الحجر إلى الحجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب نے حجر اسود سے لے کر حجر اسود تک طواف میں رمل فرمایا۔
١٥٥٥٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى (بن) (١) عبيدة عن هشام أن عروة رمل من الحجر إلى الحجر] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ نے حجر اسود سے لے کر حجر اسود تک رمل فرمایا۔
١٥٥٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد بن عبد العزيز عن مكحول أنه رمل من الحجر إلى الحجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول نے بھی رمل فرمایا۔
١٥٥٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أفلح قال: دخلت مع القاسم فرمل ثلاثًا، ومشى ما بين الركنين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں حضرت قاسم کے ساتھ بیت اللہ میں داخل ہوا تو آپ نے تین بار رمل فرمایا اور رکنین کے درمیان اپنی چال پر چلے۔
١٥٥٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا قدم مكة في حجة أو عمرة رمل بالبيت ثلاثة أطواف ومشى أربعًا ويقول: هكذا رأيت رسول اللَّه ﷺ يفعل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب حج یا عمرہ کے لیے تشریف لاتے تو طواف کے تین چکروں میں رمل فرماتے اور باقی چکروں میں اپنی چال چلتے اور فرماتے کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا۔
١٥٥٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم أنه رمل من الحجر إلى الحجر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے حجر اسود سے لے کر حجر اسود کے درمیانی جگہ رمل فرمایا۔
١٥٥٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتِم بن إسماعيل (١) عن جعفر عن أبيه عن جابر أن النبي ﷺ رمل ثلاثًا، ومشى أربعًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف کے تین چکروں میں رمل فرمایا اور باقی چار چکروں میں اپنی چال پر چلے۔
١٥٥٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن يحيى بن سعيد عن عبد اللَّه بن (عامر) (١) بن ربيعة أن عمر بن الخطاب رمل من الحجر إلى الحجر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب نے حجر اسود سے لے کر حجر اسود تک رمل فرمایا۔
١٥٥٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن أبي وائل عن مسروق عن عبد اللَّه أنه رمل ثلاثًا، ومشى أربعًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ نے تین چکروں میں رمل فرمایا اور باقی چار چکر اپنی چال پر چلے۔
١٥٥٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (فطر) (١) عن الحسن بن مسلم بن (يناق) (٢) قال: كنت أرمل الثلاثة من الحجر إلى الحجر. (فأبى) (٣) أشياخنا وقالوا: (امش) (٤) ما بين الركنين منهم سعيد بن جبير وطاوس ومجاهد وعطاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن مسلم بن یناق فرماتے ہیں کہ میں نے تین چکروں میں حجر اسود سے لے کر حجر اسود تک رمل کیا، پھر میں اپنے شیوخ کے پاس آیا تو انھوں نے فرمایا کہ رکنین کے درمیان اپنی چال پر چلا کرو، شیوخ میں یہ حضرات تھے، حضرت سعید بن جبیر، حضرت طاؤس، حضرت مجاہد، اور حضرت عطاء ۔
١٥٥٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) إسحاق الأزرق عن مثنى عن طاوس أنه كان يرمل من الحجر إلى الحجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس حجر اسود سے لے کر دوبارہ حجر اسود تک کی درمیانی جگہ میں رمل فرماتے ۔
١٥٥٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خالد بن مخلد قال حدثنا مالك بن أنس عن جعفر بن محمد عن أبيه عن جابر أن النبي ﷺ رمل من الحجر إلى الحجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر اسود سے لے کر دوبارہ حجر اسود تک رمل فرمایا۔