١٥٢٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن أبي الزبير عن جابر قال: إذا شم المحرم ريحانًا أو مس طيبًا (إهراق) (١) لذلك دمًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ محرم ریحان سونگھ لے یا دوسری خوشبو لگا لے تو اس پر اس کو قربانی کرنا لازم ہے۔
١٥٢٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: في الطيب الفدية وفي الصيد الجزاء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ خوشبو پر اس کا فدیہ اور شکار پر اس کا بدل لازم ہے۔
١٥٢٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: إذا شم المحرم طيبًا كفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ محرم اگر خوشبو سونگھ لے تو اس کو کفارہ ادا کرنا پڑے گا۔
١٥٢٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبد الملك عن عطاء قال: إذا وضع المحرم على شيء منه دهنًا فيه طيب، فعليه الكفارة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ محرم اگر خوشبو والی دھونی لے تو اس پر اس کا کفارہ لازم ہے۔