کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا؟
❮
❯
١٥٠٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم بن بشير عن أبي (بشر) (١) عن سعيد ابن جبير عن ابن عباس أن رجلًا كان مع رسول اللَّه ﷺ وهو محرم فوقصته (ناقته) (٢) فمات، فقال رسول اللَّه ﷺ: "اغسلوه بماء وسدر وكفنوه في ثوبيه ولا تخمروا رأسه ولا تمسوه بطيب (فإنه يبعث) (٣) يوم القيامة (ملبدًا) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک محرم شخص تھا، اونٹ نے اس کو گرا کر ھلاک کردیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو ، اور اس کو اسی احرام میں کفن دو ، اور اس کے سر کو مت ڈھانپنا، اور اس کو خوشبو بھی نہ لگانا بیشک اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن تلبیہ پڑھتے ہوئے اٹھائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15030
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ صرح هشيم بالتحديث عند البخاري ومسلم، أخرجه البخاري (١٨٥١)، ومسلم (١٢٠٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15030، ترقيم محمد عوامة 14642)
١٥٠٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن سعيد بن جبير عن ابن عباس أن (١) النبي ﷺ قال: "لا تخروا رأسه فإن اللَّه (تعالى) (٢) يبعثه يوم القيامة ملبيًا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کے سر کو مت ڈھانپو، بیشک اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن تلبیہ پڑھتے ہوئے اٹھائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15031
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه البخاري (١٢٦٥)، ومسلم (١٢٠٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15031، ترقيم محمد عوامة 14643)
١٥٠٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (فضيل) (١) عن عبد الملك عن عطاء أنه سئل عن المحرم يغطي رأسه إذا مات وإذا كفن؟ قال: قد غطى ابن عمر و (كشف) (٢) غيره (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ محرم کا اگر انتقال ہوجائے تو اس کو کفن دیتے وقت اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا تو ڈھانپا گیا تھا مگر آپ کے علاوہ کسی کا نہیں ڈھانپا گیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15032
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15032، ترقيم محمد عوامة 14644)
١٥٠٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن ابن طاوس عن أبيه قال: (يغيب) (١) رأس المحرم إذا مات.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ محرم کا اگر انتقال ہوجائے تو اس کے سر کو چھپا دیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15033
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15033، ترقيم محمد عوامة 14645)
١٥٠٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن قال: إذا مات المحرم [فهو حلال.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب محرم کا انتقال ہوجائے تو اب وہ محرم نہیں حلال ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15034
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15034، ترقيم محمد عوامة 14646)
١٥٠٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن عامر قال: إذا مات المحرم] (١) فقد ذهب إحرامه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب محرم کا انتقال ہوجائے تو اس کا احرام ختم ہوجاتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15035
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15035، ترقيم محمد عوامة 14647)
١٥٠٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عقبة بن أبي صالح عن إبراهيم عن عائشة قالت: إذا مات المحرم ذهب إحرام صاحبكم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ جب محرم کا انتقال ہوجائے تو آپ کے صاحب کا احرام ختم ہوگیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15036
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15036، ترقيم محمد عوامة 14648)
١٥٠٣٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن (منصور) (١) عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة أنها سئلت عن المحرم يموت (فقالت) (٢): اصنعوا به كما تصنعون بموتاكم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا کہ اگر محرم کا انتقال ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا اس کے ساتھ وہی معاملہ کرو جو تم اپنے مردوں کے ساتھ کرتے ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15037
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15037، ترقيم محمد عوامة 14649)
١٥٠٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن عبد الرحمن بن (يسار) (١) قال: سمعت عكرمة وسئل عن الرجل يموت وهو محرم قال: (قد) (٢) (ذهب) (٣) (إحرامه) (٤) يكفن (بما يكفن) (٥) (به) (٦) الحلال] (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے دریافت کیا گیا کہ اگر محرم کا انتقال ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا اس کا احرام ختم ہوگیا اس کو اسی طرح کفن دیں گے جس طرح بغیر احرام والے شخص کو دیا جاتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15038
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15038، ترقيم محمد عوامة 14650)
١٥٠٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خمروا وجوهكم ولا تشبهوا باليهود" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ان کے چہروں کو ڈھانپ دو ، یہودیوں کی مشابہت اختیار مت کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15039
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل، منقطع حكمًا.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15039، ترقيم محمد عوامة 14651)
١٥٠٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: في المحرم يغطى رأسه ولا يكشف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر محرم کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا کھولا نہیں جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15040
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15040، ترقيم محمد عوامة 14652)
١٥٠٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن عطاء قال: لا تقربوه طيبًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس کو خوشبو نہیں لگائی جائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15041
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15041، ترقيم محمد عوامة 14653)