کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب ھدی حرم میں داخل ہو جائے تو اس کی ادائیگی (تکمیل) ہو گئی
١٤٧٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن طاوس قال: إذا بلغت البدنة الحرم فقد وفت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس ارشاد فرماتے ہیں کہ جب اونٹ حدود حرم میں داخل ہوگیا تو تحقیق اس کی ادائیگی ہوگئی۔
١٤٧٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن عطاء قال: كل هدي (دخل) (١) الحرم فقد وفى عن (صاحبه) (٢) إلا هدي المتعة فإنه لا بد له من (نسيكه) (٣) (يحل بها يوم) (٤) النحر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ہر ھدی جو حرم میں داخل ہوگئی وہ اس کے مالک کی جانب سے مکمل ہوگئی (اس کی ادائیگی ہوگئی) سوائے تمتع کرنے والے کی ھدی کے، پس بیشک اس کے لیے ضروری ہے کہ یوم نحر میں اس کو حلال کیا جائے۔