١٤٧٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر: أن النبي ﷺ كان (ينزل) (١) الأبطح أول ما يقدم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے پہلے مقام ابطح میں اترے تھے، (قیام کیا تھا) ۔
١٤٧٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب (الثقفي) (١) عن عبد اللَّه بن عثمان بن (خثيم) (٢) عن يوسف بن (ماهك) (٣): (أن عبد اللَّه بن السائب حدثه ⦗٢٦٧⦘ أن) (٤) عمر بن (الخطاب) (٥) قدم مكة فنزل بأعلى مكة (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر ن خطاب جب مکہ مکرمہ تشریف لاتے تو مکہ کے اوپر والے حصہ میں پہلے اترتے۔
١٤٧٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي العميس عن القاسم (ابن أبي بزة) (١) عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه بن مسعود: أنه نزل دار أم هاني (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ حضرت ام ھانی کے مکان پر اترتے۔
١٤٧٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن طلحة عن عطاء عن ابن عباس أنه نزل دار أم هاني في شهر رمضان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما رمضان کے مہینے میں حضرت ام ھانی کے مکان پر اترے (اور قیام کیا) ۔
١٤٧٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عبد الرحمن بن الأسود عن أبيه (أن) (١) عائشة: كانت تنزل بمكة بالإبطح وتُدعى إلى الدور فتأبى (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مکان میں مقام الابطح میں قیام کیا، آپ کو گھروں کی طرف بلایا گیا لیکن آپ نے انکار کردیا۔